عبداللہ کمال کا منتخب کلام

Read Urdu Poetry on the topic of Abdullah Kamal ki gazal. You can read famous Urdu Poems, Gazal, and Urdu Sher o Shayari Whatsapp Status. Best and popular Urdu Ghazals and Nazms can be shared with friends. Urdu Tiktok Status Poetry and Facebook Share Urdu Poetry available.

عبداللہ کمال کا منتخب کلام
عبداللہ کمال کا منتخب کلام

شاعر : عبداللہ کمال

نعت


مدینہ زندگی کا مسئلہ ہے
یہ مالک کی بہت عمدہ عطا ہے

مرے آقا کی نعتیں کہنے والو
یقیں جانو عجب یہ معجزہ ہے

یہ انداز عقیدت ہے سبھی کا
درود پاک بڑھتا جا رہا ہے

بڑی مصروف ہے دنیا مگر سن
حسیں نعت نبی کا سلسلہ ہے

یہ مجلس پاک مجلس ہے یہاں بیٹھ
یہاں انساں معطر ہو رہا ہے


غزل

وہ تو لشکر ہی کی تشکیل سے ڈر جاتے ہیں
خواب بنتے ہیں ابابیل سے ڈ ر جاتے ہیں

مختصر بات میں کیا خوب کشش ہوتی ہے
ہم محبت میں بھی تفصیل سے ڈر جا تے ہیں

روز آتے ہیں کچہری میں کسی پیشی پر
اتنا عادی ہیں کہ تعطیل سے ڈر جاتے ہیں

اپنا شجرہ کسی قابیل سے ملتا ہے کما ل
ہم ترے شہر کے ہابیل سے ڈر جا تے ہیں


غزل

تمہارے ہجر کا دریا عبور کرتے ہوئے
میں رو پڑا تھا یہ پہلا قصور کرتے ہوئے

کسی کا لمس ضروری تھا سانس کے مانند
میں ہنس رہا تھا جسے خود سے دور کرتے ہوئے

خدا نے حسن تناسب بہت زیادہ دیا
حسین اور دکھا وہ غرور کرتے ہوئے

زہے نشاط کے لمحے میں اس نے شیشئہ شک
مجھے گلے سے لگایا تھا چور کرتے ہوئے


غزل

جلتی رہتی ہےجو مجھ میں کسی نروان کی آگ
ایک دن مجھ کو جلا ڈالے گی پہچان کی آگ

لڑکیاں لال ہوئیں رقص میں مصروف رہیں
اپنی مٹھی میں چھپائے ہوئے لوبان کی آگ

میں نے جب ہاتھ کھڑے کر دیے معلوم ہوا
میری دہلیز تحیر پہ تھی وجدان کی آگ

سرمئی خواب سے کھلتے ہیں بنفشی چہرے
سرد پڑ جاتی ہے پھر ہجر کے عنوان کی آگ

میں نے صد کوہ تمنا جو کئے سر تو کھلا
اتنی آساں تو نہیں ذات کے عرفان کی آگ


غزل

دیکھو تو روشنی کے سوا اور کچھ بھی ہے
یہ کار ہست و بود بجا اور کچھ بھی ہے

یہ کائنات اذن ہے اس کے وجود کا
سننے میں آ رہا ہے بتا اور کچھ بھی ہے

اے میرے مہربان مِرے دوست بند کر
کتنی ہے تیری رام کتھا اور کچھ بھی ہے

یہ واہمہ نہیں ہے حقیقت ہے سب کمال
میں ہی نہیں ہوں شعلہ نما اور کچھ بھی ہے

شیئر کریں
صدف اقبال بہار، انڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں۔

کمنٹ کریں