نعت: اے مدینے کے تاجدار

عدنان رضا قادری Adnan Raza Qadri

مشہور نعت: اے مدیدنے کے تاجدار ، اہلِ ایماں سلام کہتے ہیں۔ اس نعت کی ویڈیو دیکھنے کے لئے اور اسے سننے کے لئے عدنان رضا قادری کی آواز میں نیچے دی گئی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ اگر آپ اسی نعت کو تحریری صورت میں پڑھنا چاہتے ہیں تو ویڈیو کے نیچے دی گئی نعت کو تحریری صورت میں پڑھیں۔

اے مدینے کے تاجدار تجھے
اہلِ ایماں سلام کہتے ہیں
۔
تیرے رخ پر یہ تیرے دیوانے
جانِ جاناں سلام کہتے ہیں
۔
تیری فرقت میں بے قرار ہیں جو
ہجر طیبہ میں دل فدا ہے جو
۔
وہ طلب گارِ دید رو رو کر
اے میری جاں سلام کہتےہیں

اے مدینے کے تاجدار ﷺ تجھے
اہلِ ایماں سلام کہتے ہیں
۔
جو ترے عشق میں تڑپتے ہیں
حاضری کے لئے ترستے ہیں
۔
اذنِ طیبہ کی آس میں آقا ﷺ
وہ مسلماں سلام کہتے ہیں
۔
اے مدینے کے تاجدار تجھے
اہلِ ایماں سلام کہتے ہیں
۔
جن کو دنیا کے غم ستاتے ہیں
ٹھوکریں در بدر جو کھاتے ہیں
۔
غم نصیبوں کے چارہ گر تم کو
وہ پریشاںسلام کہتے ہیں
۔

اے مدینے کے تاجدار تجھے
اہلِ ایماں سلام کہتے ہیں
۔
آپ عطار کیوں پریشاں ہیں
عاصیوں پر بھی وہ مہرباں ہیں
۔
ان پہ رحمت وہ خاص کرتے ہیں
جو مسلماں سلام کہتے ہیں
۔
اے مدینے کے تاجدار ﷺ تجھے
اہلِ ایماں سلام کہتے ہیں

اس کے علاوہ اگر آپ مزید اسلامی تحاریر، اردو اور پنجابی نعتیں اور حمد وغیرہ سننا اور پڑھنا چاہتے ہیں تو لفظ نامہ ویب سائٹ سے جڑیں رہیں اور اسلامی تحاریر کے سیکشن کا مطالعہ جاری رکھیں۔ ویڈیوز اور تحاریر پسند آنے کی صورت میں شیئر کا بٹن دبا کر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں