اخلاقی شاعری

Read Urdu Poetry on the topic of Ikhlaq Par Urdu Shayari (Ikhlaqiaat Pe Sher o Shayari). You can read famous Urdu Poems about Humanities Urdu Poetry (Akhlaqi Poetry in Urdu language) and Urdu Sher o Shayari Whatsapp Status. Best and popular Urdu Ghazals and Nazms can be shared with friends. Urdu Tiktok Status Poetry and Facebook Share Urdu Poetry available.

ماں

اخلاق کے موضوع پر بہترین اردو شاعری پڑھنے کے لئے مندرجہ ذیل عمدہ شعراء کے منتخب کردہ خوبصورت اشعار کا مطالعہ کریں۔ اشعار پسند آنے کی صورت میں اسے اپنے احباب اور سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔


ہم لوگ تو اخلاق بھی رکھ آئے ہیں ساحلؔ
ردی کے اسی ڈھیر میں آداب پڑے تھے
خالد ملک ساحل

بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا
مرزا غالب

ہر شخص بنا لیتا ہے اخلاق کا معیار
اپنے لئے کچھ اور، زمانے کے لئے اور
نامعلوم

اخلاق کا بیاں ہوجا
محبت کی زباں ہوجا
نامعلوم

یہ ہم ہیں کہ اپنوں کے دل نہ جیت سکے
وہ تو دشمنوں کو بھی اپنائے بیٹھے ہیں
نامعلوم

کب کون کسی کا ہوتا ہے
سب جھوٹے رشتے ناتے ہیں
سب دل رکھنے کی باتیں ہیں
سب اصلی روپ چھپاتے ہیں
اخلاق سے خالی لوگ یہاں
لفظوں کے تیر چلاتے ہیں

اخلاقی شاعری

مذہب کی خرابی ہے نہ اخلاق کی پستی
دنیا کے مصائب کا سبب اور ہی کچھ ہے
فراق گورکھپوری
۔
اخلاق و شرافت کا اندھیرا ہے وہ گھر میں
جلتے نہیں معصوم گناہوں کے دیے بھی
فضیل جعفری
۔
ہم لوگ تو اخلاق بھی رکھ آئے ہیں ساحلؔ
ردی کے اسی ڈھیر میں آداب پڑے تھے
خالد ملک ساحل
۔
یہ ساری باتیں ہیں درحقیقت ہمارے اخلاق کے منافی
سنیں برائی نہ ہم کسی کی نہ خود کسی کو برا کہیں ہم
آتش بہاولپوری
۔
زمانے سے محبت کا ابھی تک
یہ حاصل ہے کہ کچھ حاصل نہیں ہے
اخلاق بندوی

پاس آداب ترے حسن کا کرتے کرتے
تجھ کو دیکھا بھی کبھی ہوں گا تو ڈرتے ڈرتے
عشق اورنگ آبادی
۔
درس آداب جنوں یاد دلانے والے
آ گئے پھر مری زنجیر ہلانے والے
اسلم انصاری
۔
دوستی کے نئے آداب لئے پھرتے ہیں
لوگ اب عطر میں تیزاب لئے پھرتے ہیں
فصیح اللہ نقیب

شیئر کریں
صدف اقبال بہار، انڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں۔

کمنٹ کریں