اللہ بہت بڑا ہے (حمد)

خانہ کعبہ
خانہ کعبہ

حمد، وہ سب کو پالتا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اس حمد کی ویڈیو دیکھنے کے لئے اور اسے سننے کے لئے نیچے دی گئی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ اگر آپ اسی حمد کو پڑھنا چاہتے ہیں تو ویڈیو کے نیچے دی گئی حمد کو پڑھیے۔

وہ سب کو پالتا ہے، اللہ بہت بڑا ہے
خلقت کو دے رہا ہے، اللہ بہت بڑا ہے
۔
تسکین کا سمندر اترا ہے میرے اندر
جب دل سے کہہ دیا ہے اللہ بہت بڑا ہے
۔
جب ٹوٹتا بدن ہے تو نیند کی حلاوت
آنکھوں میں بھولتا ہے، اللہ بہت بڑا ہے
۔
قرآن میں دعا میں تسبیحِ فاطمہ میں
تکبیر کی صدا ہے، اللہ بہت بڑا ہے
۔
اسفل سے ہوگا برتر، کہہ دل سے تو اجاگر
اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے

اس کے علاوہ اگر آپ مزید اسلامی تحاریر، اردو اور پنجابی نعتیں اور حمد وغیرہ سننا اور پڑھنا چاہتے ہیں تو لفظ نامہ ویب سائٹ سے جڑیں رہیں اور اسلامی تحاریر کے سیکشن کا مطالعہ جاری رکھیں۔ ویڈیوز اور تحاریر پسند آنے کی صورت میں شیئر کا بٹن دبا کر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں