الوداع شاعری

Read Urdu Poetry on the topic of Alvidaa Urdu Shayari (Alwida Pe Shayari Status). You can read famous Urdu Poems about Good Bye Urdu Poetry and Khuda Hafiz Urdu Poetry Sher o Shayari Whatsapp Status. Best and popular Urdu Ghazals and Nazms can be shared with friends. Urdu Tiktok Status Poetry and Facebook Share Urdu Poetry available.

الوداع اردو شاعری خدا حافظ alvida alwida good bye poetry allah hafiz

کسی کو رخصت کرنا کسی اذیت سے کم نہیں ہوتا۔ ایسے میں ہم لوگ جن کیفیات سے گزر رہے ہوتے ہیں انہیں محسوس تو کیا جا سکتا ہے مگر ان کا زبان سے اظہار کر پانا ایک نہایت مشکل کام ہوتا ہے۔ صرف ایک تخلیقی اظہار ہی ان کیفیتوں کی لفظی تجسیم کا متحمل ہوسکتا ہے ۔ اردو زبان کے معروف و مشہور شعراء نے الوداع کے موضوع پر بہترین اور عمدہ الوداعیہ اشعار کہے ہیں۔ آئیے ایسے چند اشعار کا انتخاب پڑھتے ہیں۔

الوداعی شاعری

تم سنو یا نہ سنو ہاتھ بڑھائو نہ بڑھائو
ڈوبتے ڈوبتے اک بار پکاریں گے تمہیں
عرفان صدیقی
۔
الوداع کہہ چکے ہیں ہم تم کو
جائو آنکھیں پہ اب دھیان نہ دو
نامعلوم
۔
اس نے یہ سوچ کر ہمیں الوداع کہہ دیا محسن
یہ غریب لوگ ہیں محبت کے سوا کیا دیں گے
محسن نقوی
۔
پھر یوں ہوا کہ ساتھ ترا چھوڑنا پڑا
ثابت ہوا کہ لازم ہو ملزوم کچھ نہیں
۔
اشارہ تو مدد کا کر رہا تھا ڈوبنے والا
مگر یارانِ ساحل نے سلام ِ الوداع سمجھا
نامعلوم

Alvida poetry Alwida poetry urdu

رخصتِ یار کا منظر تھا عجب ہی منظر
ہم نے خود سے ہی بچھڑتے ہوئے خود کو دیکھا
ذیشان ساجد
۔
جدائی کام اپنا کر گئی ہے
تجھے پانے کی خواہش مر گئی ہے
۔
نہ پیچھے مڑ کے اب دیکھو، نہ ہی آواز دو مجھ کو
بڑے مشکل سے سیکھا ہے کسی کو الوداع کہنا
۔
دکھ یہ ہے مِرے یوسف و یعقوب کے خالق!
وہ لوگ بھی بچھڑے جو بچھڑنے کے نہیں تھے
۔
خوشی خوشی تجھے اے دوست الوداع کہہ کر
تمام عمر کہیں چھپ کے ہم کو رونا ہے

الوداع شاعری اردو اشعار خدا حافظہ

مِرا اک مشورہ ہے التجا نئیں
تو میرے پاس سے اس وقت جا نئیں
جون ایلیاء
۔
بڑے سکون سے رخصت تو کر دیا اُس کو
پھر اُس کے بعد محبت نے انتہا کر دی
۔
اس گلی نے یہ سن کے صبر کیا
جانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں
جون ایلیا
۔
اب تو جاتے ہیں بت کدے سے میرؔ
پھر ملیں گے اگر خدا لایا
میر تقی میر
۔
اس کو رخصت تو کیا تھا مجھے معلوم نہ تھا
سارا گھر لے گیا گھر چھوڑ کے جانے والا
ندا فاضلی

الوداع شاعری

جانے والے سے ملاقات نہ ہونے پائی
دل کی دل میں ہی رہی بات نہ ہونے پائی
شکیل بدایونی
۔
آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گا
جانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا
عبید اللہ علیم
۔
جاتے ہو خدا حافظ ہاں اتنی گزارش ہے
جب یاد ہم آ جائیں ملنے کی دعا کرنا
جلیل مانک پوری
۔
اب تم کبھی نہ آؤ گے یعنی کبھی کبھی
رخصت کرو مجھے کوئی وعدہ کیے بغیر
جون ایلیا
۔
یہ ایک پیڑ ہے آ اس سے مل کے رو لیں ہم
یہاں سے تیرے مرے راستے بدلتے ہیں
بشیر بدر

khuda hafiz poetry urdu

اب کے جاتے ہوئے اس طرح کیا اس نے سلام
ڈوبنے والا کوئی ہاتھ اٹھائے جیسے
نامعلوم
۔
گونجتے رہتے ہیں الفاظ مرے کانوں میں
تو تو آرام سے کہہ دیتا ہے اللہ حافظ
نامعلوم
۔
میں جانتا ہوں مرے بعد خوب روئے گا
روانہ کر تو رہا ہے وہ ہنستے ہنستے مجھے
امین شیخ
۔
کلیجہ رہ گیا اس وقت پھٹ کر
کہا جب الوداع اس نے پلٹ کر
پون کمار
۔
وہ الوداع کا منظر وہ بھیگتی پلکیں
پس غبار بھی کیا کیا دکھائی دیتا ہے
شکیب جلالی
۔
یہ ہم ہی جانتے ہیں جدائی کے موڑ پر
اس دل کا جو بھی حال تجھے دیکھ کر ہوا
نامعلوم
۔
جاتے ہوئے میں اُس کے رکائو میں آ گیا
آنسو نما تھیں آنکھ سے جاری رکاوٹیں
ذیشان ساجد

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں