اچھی صحت کے لئے بستر کی چادر کی اہمیت

بستر کی چادر
بستر کی چادر

خوبصورت اور صاف ستھری چادر بستر پہ لگی ہو یہ سبھی کو اچھا لگتا ہے مگر سوال یہ ہے کہ آپ بستر کی چادر کتنے دنوں میں تبدیل کرتے ہیں ۔
کئ کئ ہفتوں تک بستر پہ استعمال ہونے والی چادر آپکی صحت کے لیے بے انتہا نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے ۔ اور اس سے امراض کا خطرہ پیدا ہوتا ہے ۔اور ایک ہی چادر بستر پر رکھتے ہیں تو وہ آپ کے لیے تباہ کن ہے ۔

درحقیقت ہر ہفتے بستر کی چادر بدلنا اس لیے ضروری ہوتا ہے کیونکہ 7 دن میں یہ چادر مردہ انسانی خلیات ،پولن ،فضلے کے اجزائے، فنگل اور مائٹس سے بھر جاتی ہے۔ یوں سمجھیں یہ اس چادر میں ٹوائلٹ سے بھی زیادی جواثیم موجود ہوتے ہیں ۔

دن بھر میں اوسطاً ہر انسانی جسم سے 500 ملین خلیات کا اخراج ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر اجزاءبھی رات بھر بستر کی چادر پر جمع ہوتے رہتے ہیں ۔ ڈسٹ مائٹس انسانی مردہ خلیات کو کھانا بیحد پسند کرتے ہیں اور گندی چادر پہ انسانی خلیات بھرے ہونے کی وجہ سے وہ اپنا گھر بنا لیتے ہیں ۔
امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی کے مطابق اگر چادر کو ہر ہفتے نہ بدلا جائے تو آپ خود کو خود ہی سنگین وائرس اور انفیکشن کے خطرے کی زد میں لاتے ہیں ۔ جن میں سب دے زیادہ جلدی بیماری، زخم کا انفیکشن، پیشاب کی نالی میں سوزش جلن، نمونیا اور دوران خون کا انفیکشن قابل ذکر ہے۔
ویسےیہ ہر گز ضروری نہیں کہ چادر نہ بدلنے سے اوپر درج بیماریوں کا سامنا ہو مگر اس کا امکان ضرور بڑھتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ جلد کی سطح متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہوتا ہے، جس سے کیل مہاسے اور دیگر مسائل ابھر سکتے ہیں۔

زیادہ عرصے تک صاف چادر نہ بدلنا چادر اور بستر دونوں کو ان ننھے منے کیڑوں کی ضیافت گاہ بنادیتا ہے جسے آپکی انسانی آنکھ نہیں پاتی ۔ اور جب آپ رات کو سوتے ہیں تو آپکے جسم سے خارج ہونے والی نمی بھی ان کی دعوت کا حصہ ہوتی ہے ۔
طبی ماہرین تو ہفتے میں دو بار چادر بدلنے اور دھونے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ مگر ایسا بہت کم افراد ہی کر پاتے ہیں ۔

کوشش یہ ہونی چاہیے کہ چادر کو دھونے کے لیے گرم پانی اور ڈیٹول کا استعمال کریں تاہم ایسا کرنا بہت ضروری نہیں ہے ۔ صفائی سے چادر کو مشین میں دھونا بھی کافی ہوتا ہے ۔
مگر یہ واضح ہے کہ گرم پانی بیشتر جراثیموں کو ختم کرنے کے ساتھ ڈسٹ مائٹس کو آسانی سے نکال دیتا ہے

شیئر کریں

کمنٹ کریں