بے وفائی پر شاعری

Read Urdu Poetry on the topic of Bewafai Par Urdu Shayari (Bewafa Pe Shayari Status). You can read famous Urdu Poems about Bewafa Dhoka Urdu Poetry and Judai Urdu Poetry Sher o Shayari Whatsapp Status. Best and popular Urdu Ghazals and Nazms can be shared with friends. Urdu Tiktok Status Poetry and Facebook Share Urdu Poetry available.

bewafa poetry urdu بے وفا شاعری اشعار بے وفائی

بے وفائی اردو شاعری کا ایسا موضوع ہے جسے تقریبا تمام شعراء نے استعمال کیا ہے۔ عشقیہ شاعری کا محور بے وفائی ہے۔ وصل کی لذت کا اندازہ ہجر کے بغیر ممکن نہیں۔ وفا کی قیمت کا تعین بے وفائی کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ محبت وہ نازک رشتہ ہے جسے بے وفائی کی تیز ڈور کاٹ کر رکھ دیتی ہے مگر بعض محبتیں بے وفائی کے حربوں کا شکار ہونے کے باوجود کسی نہ کسی صورت میں اپنا الائو جلائے رکھتی ہیں۔ اور یوں دل محبت کے دیپ سے روشن رکھتے ہیں، دھڑکنوں میں یاد کے اسمِ مبارک دھڑکتے رہتے ہیں۔ آئینے، درجِ ذیل اشعار کو پڑھتے ہیں جو بے وفائی کے موضوع پر عمدہ شعراء کے کلام سے منتخب کیے گئے ہیں۔

بے وفائی پر شاعری

اشکِ رواں کی نہر ہے اور ہم ہیں دوستو
اُس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو
منیر نیازی
۔
بھولنا تھا تو یہ اقرار کیا ہی کیوں تھا
بے وفا تو نے مجھے پیار کیا ہی کیوں تھا
نامعلوم
۔
کون اٹھائے گا تمہاری یہ خفا میرے بعد
یاد کی ہی بہت میری وفا میرے بعد
امیر مینائی
۔
میری وفا فریب تھی، میری وفا پہ خاک ڈال
تجھ سا کوئی تو باوفا تجھ کو ملے خدا کرے
ذیشان ساجد
۔
کس نے وفا کے نام پہ دھوکہ دیا مجھے
کس سے کہوں کہ میرا گناہ گار کون ہے
علی زریون
۔
دل بھی گستاخ ہوچلا تھا بہت
شکر ہے آپ بے وفا نکلے

بے وفا اشعار bewafa poetry urdu

اس سے پہلے کہ بے وفا ہوجائیں
کیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں
احمد فراز
۔
وفا تجھ سے اے بے وفا چاہتا ہوں
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
ندیم بھابھہ
۔
ہم کو اُن سے وفا کی ہے امید
جو نہیں جانتے وفا کیا ہے
مرزا غالب
۔
کسی بے وفا کی خاطر یہ جنوں فراز کب تک
جو تمہیں بھلا کا ہے اسے تم بھی بھول جائو
احمد فراز
۔
یہ اداے بے نیازی تجھے بے وفا مبارک
مگر ایسی بے رخی کیا، کہ سلام تک نہ پہنچے
شکیل بدایوانی
۔
وہ بے وفا ہے تو کیا ، مت کہو برا اس کو
کہ جو ہوا سو ہوا، خوش رکھے خدا اُس کو
نصیر ترابی

 bewafa poetry بے وفائی شاعری

نہ کوئی عہد نبھائے نہ ہمنوائی کرے
اسے کہو کہ تسلی سے بے وفائی کرے
جون ایلیاء
۔
بھولنا تھا تو یہ اقرار کیا ہی کیوں تھا؟
بے وفا تو نے مجھے پیار کیا ہی کیوں تھا
نامعلوم
۔
کل پہ رکھیو وفا کی باتیں
میں آج بہت بجھا ہوا ہوں
جون ایلیاء
۔
میں بددعا تو نہیں دے رہی ہوں اس کو مگر
دعا یہی ہے اُسے مجھ سا اب کوئی نہ ملے
نوشی گیلانی
۔
زندگی تجھ سے میں امیدِ وفا کیا رکھوں
جب مجھے چھوڑ گئے یار پرانے میرے
احمد فراز

مزید منتخب اشعار

اپنے اپنے بے وفائوں نے ہمیں یکجا کیا
ورنہ میں تیرا نہیں تھا، اور تُو میرا نہ تھا
جمیل علیل
۔
روایتوں کو نبھانے کا تھا سلیقہ اسے
وہ بے وفائی بھی کرتا رہا وفا کے ساتھ
نامعلوم
۔
آ کے اب تسلیم کر لیں تو نہیں تو میں سہی
کون مانے گا کہ ہم میں بے وفا کوئی نہیں
نامعلوم
۔
طرزِ وفا کو اِس کی کیا نام دوں میں اب کے
خود دور ہوگیا ہے، مجھ کو قریب کر کے
نامعلوم
۔
کسی بے وفا کی خاطر یہ جنوں فراز کب تک
جو تمہیں بھلا چکا ہے اُسے تم بھی بھول جائو
فراز
۔
بزمِ وفا میں اپنی غریبی نہ پوچھیے
اک دردِ دل ہے وہ بھی کسی کا دیا ہوا
ندیم ملک

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں