بھروسے پر اشعار

Read Urdu Poetry on the topic of Bharosa Urdu Shayari (Bharosay Pe Shayari). You can read famous Urdu Poems about Believe Urdu Poetry and Trust Urdu Poetry Sher o Shayari Whatsapp Status. Best and popular Urdu Ghazals and Nazms can be shared with friends. Urdu Tiktok Status Poetry and Facebook Share Urdu Poetry available.

munafqat منافقت شاعری urdu poetry منافق

جب بھروسہ ٹوٹتا ہے تو اس کے ساتھ ساتھ دل بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ انسانی تعلقات کی ڈوری کا نام اعتماد ہے۔ جب یہ ڈوری ٹوٹ جاتی ہے تو پھر کبھی جڑتی نہیں۔ بھروسہ، یقین اور اعتماد کے موضوعات پر اردو ادب سے تعلق رکھنے والے بہت سے شعراء نے نہایت عمدہ اور معنی خیز اشعار تخلیق کئے ہیں۔ آئیے بھروسے کے موضوع پر بہترین شعراء کے اشعار کے انتخاب کو پڑھتے ہیں۔

دل کو تری چاہت پہ بھروسہ بھی بہت ہے
اور تھ سے بچھڑ جانے کا ڈر بھی نہیں جاتا
احمد فراز
۔
جن پہ ہوتا ہے بہت زیادہ بھروسہ دل کو
وقت پڑنے پہ ویہ زہر پلا دیتے ہیں
۔
مسافروں سے محبت کی بات کر لیکن
مسافروں کی محبت پہ اعتبار نہ کر
عمر انصاری
۔
کوئی رفوگری کرے گا میری؟
بھروسہ کھا گیا جگہ جگہ سے مجھے
ندیم بھابھہ
۔
پھر اُن کی گلی سے گزرے گا، پھر سہو کا سجدہ کر لے گا
اِس دل پہ بھروسہ کون کرے ہر روز مسلماں ہوتا ہے
ابنِ انشاء

اعتماد شاعری اردو aitmad poetry urdu

ہر آدمی میں ہوتے ہیں دس بیس آدمی
جس کو بھی دیکھنا ہو کئی بار دیکھنا
ندا فاضلی
۔
آئے تو یوں کہ جیسے ہمیشہ تھے مہرباں
بھولے تو یوں کہ گویا کبھی آشنا نہ تھے
فیض احمد فیض
۔
یقینِ عشق تو دیکھو کہ اُس کے وعدوں پر
فریب کھائے مگر پھر بھی اعتبار کیا
ذیشان ساجد
۔
اک عمر ہم کسی پہ بھروسا کئے رہے
پھر عمر بھر کسی پہ بھروسا نہیں کیا
۔
جن پہ ہوتا ہے بہت دل کو بھروسہ تابش
وقت پڑنے پہ وہی لوگ دغا دیتے ہیں
۔
بھروسہ ایک شخص نے توڑا
اور ہر اک سے اعتبار اٹھا

بھروسے پر اشعار

تیرے وعدوں پہ بھروسہ نہیں کرنے دیتی
تیرے پہلو میں کسی اور خوشبو مجھ کو
۔
کوئی اندھا کسی کا ہاتھ تھامے جیسے چلتا ہے
محبت میں بھروسہ یوں کیا تھا آپ پر ہم نے
ذیشان ساجد
۔
جس پہ کیا خود سے بھی زیادہ بھروسہ
اس نے اک پل بھی وفا کا نہیں سوچا
۔
بھروسہ کرنا نہیں اس جہاں کے لوگوں پر
مجھے تباہ کیا ہے مرے عزیزوں نے
ندیم بھابھہ
۔
نگاہیں کو ابھی تک دوسرا چہرہ نہیں بھایا
بھروسہ ہی کچھ ایسا تھا تمہارا لوٹ آنے کا

بھروسہ شاعری bharosa shayari poetry urdu

بھروسے کے ٹاپک پر مزید اشعار پڑھیں:
۔۔۔۔۔
ٹوٹ سا گیا ہے میرے اعتبار کا وجود
اب کوئی مخلص بھی ہو تو یقین نہیں آتا
۔
تھی نہ جس دل میں کچھ جگہ میری
میں اُسی دل میں کیوں اتارا گیا
نامعلوم
۔
دو چار نہیں مجھ کو فقط ایک دکھا دو
وہ شخص جو اندر سے بھی باہر کی طرح ہو
عتیق رحمان
۔
عادتاً تم نے کر دیے وعدے
عادتاً ہم نے اعتبار کیا
گلزار
۔
نہ کوئی وعدہ نہ کوئی یقیں نہ کوئی امید
مگر ہمیں تو ترا انتظار کرنا تھا
فراق گورکھپوری

بھروسے کے موضوع پر مرزا غالب کا شعر دیکھیے:
۔۔۔۔۔
ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
مرزا غالب

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں