سالگرہ کی شاعری

Read Urdu Poetry on the topic of Birthday Par Urdu Shayari (Saalgirah Pe Shayari Status). You can read famous Urdu Poems about Janam Din Urdu Poetry and Birthday Urdu Poetry Sher o Shayari Whatsapp Status. Best and popular Urdu Ghazals and Nazms can be shared with friends. Urdu Tiktok Status Poetry and Facebook Share Urdu Poetry available.

سالگرہ شاعری جنم دن اشعار برتھ ڈے پویٹری اردو شاعری انتخاب

ایک انسان کے لیے اس کے یوم ِ پیدائش سے زیادہ اہمیت کا حامل دن بھلا اور کون سا ہو سکتا ہے؟ زندگی کے شب و روز میں یہ دن ہر سال نمودار ہوتا ہے اور انسان غمگینی و خوشی کے ملے جلے تاثرات لیے اس دن کو مناتا ہے۔ سالگرہ کا دن جہاں خوشیوں کا پیشِ خیمہ ہوتا ہے وہیں یہ دن ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ ہماری زندگی سے ایک سال کم ہوگیا ہے۔ ہم ایک سال مزید موت کے قریب آ گئے ہیں۔ لہذا یہ غم کا احساس بھی ساتھ ساتھ رہتا ہے۔ لیکن دوسری جانب دیکھا جائے تو زندگی ایک سال آگے پہنچتی ہے، ہر ایک نئے محاذ کی جانب رواں ہوتے ہیں۔ سالگرہ یعنی جنم دن کے موقع پر متعدد شاعروں نے بہت عمدہ اشعار کہے ہیں۔ ان اشعار کو احباب کی سالگرہ کے لیے کوٹ کیا جا سکتا ہے۔

مرزا غالب سالگرہ شاعری اردو

کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیا
جیون کا اک اور سنہرا سال گیا
شاعر: نامعلوم
۔
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
نامعلوم شاعر
۔
یہ بے خودی یہ لبوں کی ہنسی مبارک ہو
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
شاعر: نامعلوم


Urdu Birthday Poetry اردو سالگرہ شاعری

سالگرہ پر کتنی نیک تمنائیں موصول ہوئیں
لیکن ان میں ایک مبارک باد ابھی تک باقی ہے
احمد شہریار
۔
رفعتیں اور بلندی بھی تجھ پہ ناز کرے
تِری یہ عمر خدا اور بھی دراز کرے
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تجھے یہ سال گرہ کی خوشی مبارک ہو
۔
بس اِس دلیل پہ کرتے نہیں وہ سالگرہ
کہ شمع کیسے بجھائیں، وہ اتنے نازک ہیں
شہزاد قیس

Image result for birthday urdu poetry

تمہاری سالگرہ پر ہے یہ دعا میری
کہ ایسا روزِ مبارک تو بار بار آئے
تمہاری ہنستی ہوئی زندگی کی راہوں میں
ہزاروں پھول لٹاتی ہوئی بہار آئے
۔
یار تو اُس کی سالگرہ پر کیا کیا تحفے لائے ھیں
اور اِدھر ھم نے اُس کی تصویر کو شعر سنائے ھیں
آپ سے بڑھ کر کون سمجھ سکتا ہے رنگ اور خوشبو کو
آپ سے کوئی بحث نہیں ھے آپ اُس کے ھمسائے ھیں


شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں