کینوا CANVA ایپ ڈائون لوڈ کریں

canva کینوا

کینوا ایک گرافک ڈیزاینگ پروگرام ہے کہ جو آپ کو ڈجٹل اور پرنٹ میڈیا ڈیزائین اور پبلش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ایسے لوگ جو بالکل بھی ڈی زائینگ کرنا نہیں جانتے یا بہت کم تجربہ رکھتے ہیں اس اپلیکیشن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس میں بہت سے ایسے ٹیمپلیٹس موجود ہیں جن کو ضرورت کے مطابق تبدیل کیا جا سکتا ہے،اس میں ڈیگ اینڈ ڈراپ کا یوسر فرنڈلی ٹول بھی موجود ہے۔اس کی وجہ سے یہ اہپلیکشن 179 ممالک کے صارفین استعمال میں لاتے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں ٹیملیٹس شئیر کرتے ہیں۔CANVA ایپ سو سے زیادہ زبانوں میں دستیاب ہے اور کوئی بھی صارف جس کے پاس انٹرنٹ کنکشن کی سہولت موجود ہو وہ اس ایپ کو استعمال کر سکتا ہے۔

Canva App کینوا ایپ

آپ کینوا سے کیا کر سکتے ہیں؟

کینوا ہمیں مختلف مواقعوں اور وجوہات کے لیے ڈاکومنٹس اور ڈیزائین بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس کے catalogue میں تقریباً 65،000 قابل تدوین Templates موجود ہیں جو کہ آپ کو سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی پوسٹس،بزنس پریزنٹیشن اور پروموشنل مواد کو اپڈیٹ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔یہ بلٹ ان ایڈیٹنگ ٹولز اور عناصر کے ساتھ بھی آتا ہے جس سے آپ اپنے لے آوٹس بالکل آغاز سے بنا سکتےہیں۔ آپ کی رسائی لاکھوں کی تعداد میں میڈیا لائبریری میں موجود سٹاک تصاویر،السٹریشنز،آئی کنز، اور فونٹس تک ہوتی ہے جو کہ یہاں پر بالکل فری میں دستیاب ہوتے ہیں۔

ایڈیٹنگ کے علاوہ آپ کا کینوا اکاؤنٹ آپ کے مواد کو محفوظ اور منظم رکھتا ہے،یہ جھوٹے کاروباری مراکز اور بڑی کمپنیوں کے لیے فائدہ مند ہے جو اپنی مخصوص برانڈنگ کرتے ہیں۔آپ وسیع ڈیزائن کے تجربے کی ضرورت کے بغیر بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نمایاں ہوسکتے ہیں۔آپ کینوا سولو پر یا کسی ٹیم کے ساتھ کولیٹرل بنا سکتے ہیں۔

پلیٹ فارم پر مل کر کام کرنے سے گروپ کے ممبران تمام دستاویزات کے حوالے سے اپنے مزاج میں مستقل مزاجی اور لچک پیدا کر سکتے ہیں۔کینوا صرف راسٹر امیجز تیار کرتی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اس کی تمام تصاویر فائل سائز میں چھوٹی ہوتی ہیں۔بہتر ہے کہ انہیں کسی اسکرین پر دیکھیں یا استعمال کریں۔تصویر کو اس کی گنجایش سے زیادہ بڑا کرنے سے یہ پکسلیٹ ہو جائیں گی۔یہ اس وقت ہوگا جب آپ ٹیمپلیٹ استعمال کررہے ہیں اور آپ اس میں موجود تصاویر کو بڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔آپ اس کا تدارک ٹیمپلیٹ کو آغاز سے دوبارہ تخلیق کرکے کرسکتے ہیں۔

گرافک ڈئزانرز کا آغاز کرنے والوں کے لیے بہترین ٹول

کینوا میں آپ سوشل میڈیا گرافک،کی نوٹس اور دیگر visual کانٹنٹ کو اس میں موجود پروفیشل ڈیزائنڈ ٹیمپلیٹس کی معاونت سے فورج کر سکتے ہیں۔ ڈریگ اور ڈراپ کی خصوصیت اور منظم انٹرفیس آپ کو اپنی ضروریات کو پورا کرنے اور مطلوبہ جمالیات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ، تصوویر کا ایک وسیع مواد،السٹریشنز اور Shapes کا ایک وسیع خزانہ آپ کو یہاں پر مل جاتا ہے جس کی مدد سے آپ انے کام میں مذید نکھار لا سکتے ہیں۔

کینوا ایپ ڈائون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں

شیئر کریں

کمنٹ کریں