چاند پر شاعری

Read Urdu Poetry on the topic of Chaand Par Urdu Shayari (Chand Pe Shayari Status). You can read famous Urdu Poems about Moon Urdu Poetry and Chandani Urdu Poetry Sher o Shayari Whatsapp Status. Best and popular Urdu Ghazals and Nazms can be shared with friends. Urdu Tiktok Status Poetry and Facebook Share Urdu Poetry available.

چاند کو متعدد شعراء نے موضوع ِ شاعری بنایا۔ چاند بطور استعارہ و تشبیہ محبوب کے چہرے کے طور پر بھی اشعار میں برتا گیا ہے۔ اس کی روشنی کو حسن سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ جب چاند چمکتا ہے تو آسمان پر تارے ماند پڑ جاتے ہیں اور زمین پر پھیلی نصف شب کی اتھاہ تاریکیوں میں چان کی چاندنی بطور رہنما اپنا وجود نمایاں کرتی ہے۔ چاند کے موضوع پر منتخب اشعار پڑھیے اور دوستوں کے ساتھ شیئر کیجئے۔ :

چاند پر شعر

تمہارا چہرہ ہے چاند، اور چاند ہے بیاباں
مرے بدن کے تمام تر مالیکیول مٹی
ذیشان ساجد
۔
اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگا
آسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا
افتخار نسیم
۔
کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا
کچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا
ابن انشا
۔
چاند بھی حیران دریا بھی پریشانی میں ہے
عکس کس کا ہے کہ اتنی روشنی پانی میں ہے
فرحت احساس
۔
بے چین اس قدر تھا کہ سویا نہ رات بھر
پلکوں سے لکھ رہا تھا ترا نام چاند پر
نامعلوم

چاند پر شاعری

یہ چاند ہی تری جھولی میں آ پڑے شاید
زمیں پہ بیٹھ کمند آسماں پہ ڈالے جا
شہزاد احمد
۔
چاندنی ہے ہر ایک آنگن میں
میں سمجھتا تھا چاند میرا ہے
اتباف ابرک
۔
ہے میری اور چاند کی کہانی ایک سی
وہ بادلوں میں تنہا میں اپنوں میں تنہا
نامعلوم
۔
ہم نے کیا چاند کہہ دیا تم کو
آسماں پر ہی ٹ گئے تم تو
جون ایلیاء
۔
میرے گائوں کا حسن مت پوچھو
چاند کچے مکاں میں رہتا ہے
ذیشان ساجد
۔
ہائے وہ لوگ گئے چاند سے ملنے اور پھر
اپنے ہی ٹوٹے ہوئے خواب اٹھا کر لائے
عبید اللہ علیم
۔
تم آگئے ہو تو کچھ چاندنی سی باتیں ہوں
زمیں پہ چاند کہاں روز روز اترتا ہے
وسیم بریلوی

چاند پر شاعری
شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے
1 Comment

کمنٹ کریں