میرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے

Islam Peace پرامن اسلام
Source: ColourBox

مشہور نعت: چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے۔۔۔ مرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے۔۔۔ اس نعت کی ویڈیو دیکھنے کے لئے اور اسے سننے کے لئے معروف نعت خوان قاری شاہد محمود کی آواز میں نیچے دی گئی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ اگر آپ اسی نعت کو تحریری صورت میں پڑھنا چاہتے ہیں تو ویڈیو کے اوپر دی گئی نعت کو تحریری صورت میں پڑھیں۔

تم ہی فرش سے عرش تک جانے والے
تم ہی نعمتیں حق سے دلوانے والے
۔
تیرے آگے سب ہاتھ پھیلانے والے
چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے
میرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے
۔
مدینے کے زائر ذرا تو سنبھلنا
یہاں تھا مِرے مصطفی ﷺ کا گزرنا
۔
حرم کی زمیں اور قدم رکھ کے چلنا
ارے سر کا موقع ہے او جانے والے
۔
مِرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے
مِرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے
۔
ہیں کعبے کے جلوے بھی مانا کہ اچھے
مگر میں مدینے کی عظمت کے صدقے

اسے تو ہے نسبت مِرے مصطفی سے
مدینے کے خطے خڈا تجھ کو رکھے
۔
غریبوں فقیروں کے ٹھہرانے والے
مِیرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے
۔
کبھی غوث و خواجہ کے نعروں سے الجھے
کبھی اولیاء کے مزاروں سے الجھے
۔
یہ کھا کر نیازیں نیازوں سے الجھے
تیرا کھائیں تیرے غلاموں سے الجھے
۔
عجب ہیں یہ منکر غرانے والے
میرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے
۔
رضا نفس دشمن ہے دم میں نہ آشنا
کہاں تو نے دیکھے ہیں چندرانے والے
۔
میرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے
چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے

اس کے علاوہ اگر آپ مزید اسلامی تحاریر، اردو اور پنجابی نعتیں اور حمد وغیرہ سننا اور پڑھنا چاہتے ہیں تو لفظ نامہ ویب سائٹ سے جڑیں رہیں اور اسلامی تحاریر کے سیکشن کا مطالعہ جاری رکھیں۔ فرحان علی قادری، عدنان رضا قادری، اویس رضا قادری اور دیگر مشہور نعت خوانوں کو سنیں۔ ویڈیوز اور تحاریر پسند آنے کی صورت میں شیئر کا بٹن دبا کر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے
1 Comment

کمنٹ کریں