فن ۔ سولفظی کہانی

افسانہ نگار :سیف الرحمن ادیؔب

چھوٹے نے کل سو الفاظ کی کہانی لکھی تھی۔
مجھے دکھائی، بالکل پسند نہیں آئی۔
“یہ بھی کوئی کہانی ہے؟
اس کو کہانی نہیں، بکواس کہتے ہیں۔”
پھر میں نے موتی نکال کر اس کے سامنے رکھا:
“دس لاکھ کا ایک موتی ہے،
اتنی قیمتی چیز دیکھی ہے کبھی؟”
وہ ہنس کر بولا:
“یہ بھی کوئی موتی ہے؟
اسے موتی نہیں، کنچہ کہتے ہیں۔”
مجھے غصہ آ گیا:
“موتی کی قیمت صرف جوہری جانتا ہے،
تم جیسوں کو کیا پتہ؟”
چھوٹا بھی طنز اُگلتے ہوئے بولا:
“فن کی قیمت بھی صرف فن کار جانتا ہے،
تم جیسوں کو کیا پتہ؟”

شیئر کریں
مدیر اعلیٰ
مصنف: سیف الرحمن ادیؔب
صدف اقبال بہار، انڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں۔

کمنٹ کریں