حق اللہ : اے مجاہدِ نبی نعت گنگائے جا

naat gumbad khizra نعت حق اللہ

مشہور نعت: حق اللہ حق اللہ اے مجداہدِ نبی نعت گنگنائے جا۔ اس نعت کی ویڈیو دیکھنے کے لئے اور اسے سننے کے لئے فرحان علی قادری کی آواز میں نیچے دی گئی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ اگر آپ اسی نعت کو تحریری صورت میں پڑھنا چاہتے ہیں تو ویڈیو کے اوپر دی گئی نعت کو تحریری صورت میں پڑھیں۔

اے مجاہدِ نبی ﷺ نعت گنگنائے جا
نغمہ احمدی ﷺ جھوم کر سنائے جا
دو جہں پہ چھائے جا، ضرب ِ حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ
۔
پرچمِ نبی اٹھا لے خدا کا آسرا
درسِ مرشدی ہے یہ حق پہ زندگی لٹا
حق پہ جاں لٹائے جا، ضرب حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ
۔
بات کر تو بعد میں پہلے تو سلام کر
جو ترے بزرگ ہیں ان کا احترام کر
اُن سے فیض پائے جا، ضربِ حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ
۔
شکر کر خدا کا تو تجھ کو یہ وطن ملا
پاک سرزمیں ملی اور یہ چمن ملا
سر کو تو جھکائے جا، ضربِ حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ

جھوٹ بولنا نہیں تم کبھی زبان سے
لعنتِ خدا ہے یہ دیکھ لو قرآن سے
سچ کے گیت گائے جا، ضربِ حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ
۔
آئے جو رمضان روزوں کا اہتمام کر
کھا تو رب کی نعتمیں ذکر اس کا عام کر
ذکر تو سنائے جا، ضرب حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ
۔
اپنے مرشدی کا دل اس طرح سے شاد کر
جو سبق ملے تجھے تو دل لگا کے یاد کر
ان سے فیض پائے جا، ضربِ حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ
۔
آرزو کی ہے دعا تو رہے سکھی سدا
مہربان آقا ہوں اور کرم کرے خدا
جہاں پہ چھائے جا، ضربِ حق لگائے جا
حق اللہ حق اللہ حق اللہ

اس کے علاوہ اگر آپ مزید اسلامی تحاریر، اردو اور پنجابی نعتیں اور حمد وغیرہ سننا اور پڑھنا چاہتے ہیں تو لفظ نامہ ویب سائٹ سے جڑیں رہیں اور اسلامی تحاریر کے سیکشن کا مطالعہ جاری رکھیں۔ فرحان علی قادری، عدنان رضا قادری، اویس رضا قادری اور دیگر مشہور نعت خوانوں کو سنیں۔ ویڈیوز اور تحاریر پسند آنے کی صورت میں شیئر کا بٹن دبا کر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں