ہائیڈروجن بم

مضمون نگار : زاہد ارائیں

, ہائیڈروجن بم

مرکزی یا جوہری اسلحہ (نیوکلیئر ویپن) سے تعلق رکھنے والے بم کی ایک قسم ہائیڈروجن بم ہے۔ مرکزی اسلحہ کی دو بنیادی اقسام ہیں
ایک انشقاقی (fission) دوسری ائتلافی (fusion)
پہلی انشقاقی قسم کو جوہری بم (ایٹم بـم) کہا جاتا ہے۔
دوسری ائتلافی قسم کو ہائیڈروجن بم کہا جاتا ہے۔
اور یہ ایٹم بم کی نسبت ہزار گنا زیادہ تباہ کن صلاحیت رکھتے ہیں۔
انکو ہائیڈروجن بم کے علاوہ حرمرکزی بم (thermonuclear bomb) اور
ائتلافی بم (fusion bomb) بھی کہتے ہیں۔
کہا جاتا ہے (درست کہ غلط) کہ صرف نو ممالک امریکہ، برطانیہ، روس، چین، فرانس، ہندوستان، پاکستان، شمالی کوریا اور اسرائیل ایسے ہیں جنکے پاس ہائیڈروجن بم ہیں یا وہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


ہائیڈروجن بم کی ساخت شمسی عمل کی نقل ہے۔ سورج کروڑوں سالوں سے حرارت اور روشنی کی زبردست مقدار خارج کر رہا ہے۔ اس سے زمین دوسرے سیارے اور سیارچے وغیرہ تابندگی پاتے ہیں۔ سورج میں کوئی کوئلہ یا اس طرح کا ایندھن نہیں ہے۔ بلکہ وہاں دراصل ہائیڈروجن گیس ہے جو زبردست دبائو اور حرارت کی وجہ سے ہیلیم گیس میں منتقل ہو رہی ہے۔ ہائیڈروجن کے ایٹم مسلسل ائتلاف (fusion) کے عمل میں داخل ہوتے رہتے ہیں۔ اور ان کی توانائی بے انتہا روشنی اور حرارت پیدا کرتی ہے۔ وہاں تو ہائیڈروجن ایٹم کے بننے اور فنا ہونے کا سلسہ خود بخود جاری رہتا ہے۔ کسی مصنوعی انتظام کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن ہمیں اس کی نقل کرنے میں مصنوعی طریقے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
ہائیڈروجن بم کا مرکزی حصہ ایٹم بم پر مبنی ہوتا ہے۔ جب وہ مرکزی حصہ پھٹتا ہے تو زبردست حرارت اور دبائو پیدا ہوتا ہے۔ یہ دبائو اور حرارت ہائیڈروجن گیس کے جوہر کو متحد کر کے ہیلیم گیس میں تبدیل کرتے ہیں۔ بھاری ہائیڈروجن (ہائیڈروجن) کے ایٹم بڑی تیزی سے ادھر اُدھر گردش کرتے ہیں اور تپش کی وجہ سے اور بھی تیز ہو جاتے ہیں۔ ایٹموں کے مرکز میں ہیجان پڑنے سے بڑے پیمانے پر قوت خارج ہوتی ہے۔ جو قوت کیمیائی طور پر پیدا ہوتی ہے وہ اس جوہری توانائی (atomic energy) کے مقابلے میں لاکھوں گنا کم ہوتی ہے۔ جوہروں کے یوں fusion کرنے سے جو قوت نکلتی ہے وہ جوہری بم چلنے کی قوت سے تقریباً تیس لاکھ گنا ہوتی ہے۔ ہائیڈروجن بم قریباً بیس بیس میل تک تباہی مچا سکتا ہے۔ اس سے خطرناک شعاعیں بھی نکلتی ہیں جو ہوا کو زہریلا بنا دیتی ہیں۔


۔۔۔ کیمیائی تفصیل ۔۔۔
ہائیڈروجن بم، اپنی ساخت و فعل میں ٹیلر الم طرحبند(Teller Ulam design) سے استفادہ کرتا ہے جس میں اصل ہائیڈروجن بم پھٹنے سے قبل ایک مخصوص خانے میں ایٹم بم پھٹتا یا منفجر ہوتا ہے، یعنی یوں کہه سکتے ہیں کہ پہلے انشقاقی بم پھٹتا ہے اور پھر اس کے بعد دوسرا ائتلافی بم پھٹتا ہے۔ پہلے انشقاقی بم کے دھماکے سے پیدا ہونے والی گاما اور ایکس شعاعیں، ایک کیپسول پر جو ٹرائٹیم، ڈیوٹریم یا لیتھم ڈیوٹرائید کا بنا ہوتا ہے دباؤ ڈال کر ائتلافی تعمل (fusion reaction) کی ابتدا کرتی ہیں اور اس ائتلاف کے نتیجے میں تعدیلے یا نیوٹرونز بنتے ہیں جو ائتلافی ایندھن کے گرد موجود ختسہ یورنیم (depleted uranium) میں آخری مرحلے کا انشقاقی عمل شروع کرکے نہ صرف ائتلافی تعمل کے محصول میں بہت زیادہ اضافہ کرتے ہیں بلکہ ساتھ ہی مرکزی برسات (nuclear fallout) میں بھی۔ ہائیڈروجن بم میں موجود یہ تمام اجزاء، مرحلہ (اسٹیج) کہلاتے ہیں؛ یعنی پہلا انشقاقی بم یا جوہری بم، ابتدائی اور دوسرا ایتلافی بم یا ہائیڈروجن بم، ثانوی مرحلہ کہلایا جاتا ہے۔ اور اس طرح درجہ بہ درجہ طاقتور ہوتے ہوئے جوہری ایندھن کو سلسلہ وار جوڑ کر، بے اندازہ قوت اور تباہ کار حرمرکزی اسلحہ (thermonuclear weapon) تیار کیا جاسکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اب تک اس طریقہ پر بنایا جانے والا سب سے بڑا بم Tsar Bomba ہے جو روس نے تیار کیا اور اس کی توانائی 50 میگاٹن ٹی این ٹی ہے
(ایک میگاٹن = دس ارب کلوگرام) کے برابر ہے۔

شیئر کریں

کمنٹ کریں