نعت: الہی مدد کر مدد کی گھڑی ہے

مشہور نعت: الہی مدد کر مدد کی گھڑی ہے، گناہوں کے دریا میں کشتی پھنسی ہے۔۔۔۔ اس نعت کی ویڈیو دیکھنے کے لئے اور اسے سننے کے لئے معروف نعت خوان محمد اویس رضا قادری کی آواز میں نیچے دی گئی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ اگر آپ اسی نعت کو تحریری صورت میں پڑھنا چاہتے ہیں تو ویڈیو کے اوپر دی گئی نعت کو تحریری صورت میں پڑھیں۔

الہی مدد کر مدد کی گھڑی ہے
گناہوں کے دریا میں کشتی پھنسی ہے
۔
مرے تن پہ غفلت کی چادر پڑی ہے
نحوست گناہوں کی چھائی ہوئی ہے
۔
یہی بات ہم نے بڑوں سے سنی ہے
نہ ہو بندگی گر تو کیا زندگی ہے
۔
یہ فرمان سن کر ہی ڈھارس بندھی ہے
غضب سے ترے تیری رحمت بڑی ہے

اے ابرِ کرم آ برس جا برس جا
عجب آگ عصیاں کی مجھ میں لگی ہے
۔
نہیں پاس حسنِ عمل میرے مولا
نظر میری تیرے کرم پر لگی ہے
۔
عبید رضا نیکیوں سے ہے خالی
گناہوں میں حاصل اسے برتری ہے
۔
لبِ مصطفی ﷺ سے خڈایا سنا دے
عبید رضا نار سے تو بری ہے
۔
الہی مدد کر مدد کی گھڑی ہے
گناہوں کے دریا میں کشتی پھنسی ہے

اس کے علاوہ اگر آپ مزید اسلامی تحاریر، اردو اور پنجابی نعتیں اور حمد وغیرہ سننا اور پڑھنا چاہتے ہیں تو لفظ نامہ ویب سائٹ سے جڑیں رہیں اور اسلامی تحاریر کے سیکشن کا مطالعہ جاری رکھیں۔ فرحان علی قادری، عدنان رضا قادری، طاہر قادری، قاری وحید ظفر قاسمی، عثمان قادری، اسد رضا عطاری، اویس رضا قادری اور دیگر مشہور نعت خوانوں کو سنیں۔ ویڈیوز اور تحاریر پسند آنے کی صورت میں شیئر کا بٹن دبا کر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں