الزام پر شاعری

الزام بہتان تمہت شاعری


الزام، بہتان، الزام تراشی، تہمت وغیرہ کے موضوعات پر یوں تو اردو زبان و ادب سے تعلق رکھنے والے شعراء نے بہت عمدہ اور خوبصورت اشعار کے انبار لگا رکھے ہیں۔ مگر اس جگہ ہم چند بہترین اشعار کا انتخاب پڑھتے ہین:

تم میرے لیے اب کوئی الزام نہ ڈھونڈو
چاہا تھا تمہیں اک یہی الزام بہت ہے
ساحر لدھیانوی

اے دوست کہیں تجھ پہ بھی الزام نہ آئے
اس میری تباہی میں ترا نام نہ آئے
حکیم ناصر

اپنے سر تیرے تغافل کا بھی الزام لیا ہے
خود فریبی کا ستم دل پہ کئی بار کیا ہے
ظہیر احمد ظہیر

ہم پر تمہاری چاہ کا الزام ہی تو ہے
دشنام تو نہیں ہے، یہ اکرام ہی تو ہے
فیض احمد فیض

الزام پر شاعری

اب بھی الزام محبت ہے ، ہمارےسر پر
اب تو بنتی بھی نہیں یار ہماری اس کی
نامعلوم
ہم پہ تہمت نہیں الزام لگا سکتے ہو
اور اس کام سے شہرت بھی کما سکتے ہو
عمران عامی

ایک ہمیں آوارہ کہنا کوئی بڑا الزام نہیں
دنیا والے دل والوں کو اور بہت کچھ کہتے ہیں
حبیب جالب

رہ گئے ہیں جو الزام
وہ میرے کفن پہ لکھ دینا
نامعلوم

الزام پر شاعری

دل پہ آئے ہوئے الزام سے پہچانتے ہیں
لوگ اب مجھ کو ترے نام سے پہچانتے ہیں
قتیل شفائی

تو کہیں بھی رہےسر پر تیرے الزام تو ہے
تیرے ہاتھوں کی لکیروں میں میرا نام تو ہے
صابر جلالآبادی

تم میرے لئے اب کوئی الزام نہ ڈھونڈو
چاہا تھا تمہیں اک یہی الزام بہت ہے
ساحر لدھیانوی

لوگ مجھ کوہی اب اس پرالزام کر دیتے ہیں
محبت کیوں نہ کی اس پر بدنام کر دیتے ہیں

مزید شعر و شاعری اور شعری انتخاب پڑھنے کے لئے لفظ نامہ ویب سائٹ پر موجود شاعری کے سیکشن میں جائیے۔ جہاں آپ کو غم، خوشی، مسرت، عشق و محبت، نفرت، ناکامی، تنہائی، کامیابی اور حسن و جمال کے ساتھ ساتھ بے شمار دیگر موضوعات کی مناسبت سے عمدہ شاعری پڑھنے کو ملے گی۔

شیئر کریں
صدف اقبال بہار، انڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں۔

کمنٹ کریں