انٹرنیٹ کے نقصانات

انٹرنیٹ کے نقصانات
انٹرنیٹ کے نقصانات

جہاں انٹرنیٹ کے بے شمار فوائد ہیں وہیں انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے ہمیں اس کے نقصانات کا خیال بھی رکھنا چاہئے۔ خاص کر جب بچے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو ان کی نگرانی کرنی چاہئے تاکہ وہ انٹرنیٹ کے نقصانات کا شکار نہ ہوجائیں۔ آئیے ہم انٹرنیٹ کے مختلف نقصانات کے متعلق پڑھتے ہیں۔

1۔ وقت کا ضیاع

جو لوگ انٹرنیٹ کو اپنے آفس کے کام کے لیے اور جانکاری لینے کے لیے استعمال کرتے ہیں انکے لیے تو انٹرنیٹ بہت مفید ہے مگر جو لوگ بنا کسی مطلب اسے اپنی عادت بنا لیتے ہیں انکے لیے یہ وقت کی بربادی کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ ہمیں انٹرنیٹ کو وقت اور ضرورت کے حساب سے استعمال کرنا چاہئیے ۔

2۔ انٹرنیٹ مفت نہیں

انٹرنیٹ کا کنیکشن تبھی ہمیں لینا چاہیئے جب ہمیں اسکی ضررت ہو کیونکہ لگ بھگ سبھی انٹرنیٹ دینے والی والی کمپنیاں انٹرنیٹ کا بھاری چارج لیتی ہیں۔ اگر آپ کو انٹرنیٹ کی ضرورت زیادہ نہیں پڑتی ہے تو آپ کوئی پریپیڈ انٹرنیٹ سروس لے سکتے ہیں جسکی مدد سے آپ جب چاہیں تب رچارج کروا کر انٹرنیٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

3۔ نازیبا مواد / غیراخلاقی ڈیٹا

انٹرنیٹ پر مواصلات کی رفتار بہت تیز ہے۔ اس لیے لوگ اپنے کسی دشمن یا جسکو بدنام کرنا چاہتے ہوں اس کے بارے میں آن لائن غلط اشتہار کرکے استحصال اور غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ساتھ ہی انٹرنیٹ پر کئی ایسے ویب سائٹ ہیں جن پر فحش اور نازیبا چیزیں ہیں جن کی وجہ سے کم عمر بچوں کو غلط تعلیم مل رہی ہے۔

4۔ شناخت زنی، ہیکنگ اور وائرس

کیا آپ کو پتہ ہے آپ جن بھی ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کرتے ہیں ان میں سے لگ بھگ 50-60% کمپنیاں آپکی نجی جانکاریوں کو بیچتی ہیں یا انکا غلط استعمال کرتی ہے۔ کچھ لوگ انٹرنیٹ کی مدد سے آپکی ضروری جانکاریوں کو بھی ہیک کر سکتے ہیں۔

ابھی حال ہی میں دنیا بھر کے کئی کمپیوٹر پر Ransomware Attack ہوا تھا جسمیں کئی لوگوں کا کروڑوں کا نقصان ہوا۔ انٹرنیٹ کے ذریعے سے ہی ہمارے کمپیوٹر اور موبائل فون پر وائرس آنے کا خطرہ رہتا ہے اس لئے ایک اچھا اینٹی وائرس پروٹیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔

5۔ اشتہارات اور جعلی ای میل

انٹرنیٹ سے لوگوں کی نجی جانکاریاں اور Email Id کو چرا کر کئی دھوکے باز کمپنیاں جھوٹ ھے ای میل بھیجتی ہیں جن سے وہ انہیں ٹھگتے ہیں۔ ان ہی ای میل کا رپلائی بھیجیں جن کی آپ کو ضرورت ہے۔ انجانے ای میل کو فوراََ سپیم (Spam) کی لسٹ میں بھیج دیں یا delete کر دیں۔ کچھ بھی ای میل کے لنک سے نہ خریدیں ، ہمیشہ کسی بڑی شاپنگ ویب سائٹ پر سیدھے جاکر سمان خریدیں۔

6۔ عادات اور صحت کا نقصان

دنیا میں شراب کی لت ہو یا کسی اور چیز کی جسم کے لیے ٹھیک نہیں ہوتا ۔ کئی ایسے لوگ ہوتے ہیں جو انٹرنیٹ کے بنا نہ کھاتے ہیں اور نہ پیتے ہیں۔ انٹرنیٹ سے بھی کئی قسم کے صحت پہ مضر اثرات پڑتے ہیں جیسے وزن بڑھنا، پیروں اور ہاتھوں میں درد، آنکھوں میں درد اور سوکھا پن، کارپل ٹنل سنڈروم، ذہنی تناؤ، کمر میں درد وغیرہ ۔

نتیجہ

ہم نے اس پوسٹ میں بہت ہی آسان لفظوں میں انٹرنیٹ کے نقصان کے بارے میں پوری جانکاری دی ہے۔ انٹرنیٹ کو صحیع طریقے سے اپنی ضرورت اور کام کے مطابق استعمال کریں ۔ اسے ایک غلط عادت اور صحت بگاڑنے کی وجہ نہ بنائیں۔
*****
اپنی تحریر اس میل پہ ارسال کریں
lafznamaweb@gmail.com

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں