سردی میں جلد کی خشکی اور خارش سے نجات حاصل کرنے کے گھریلونسخے

بشکریہ معین گریڈہوی

, سردی میں جلد کی خشکی اور خارش سے نجات حاصل کرنے کے گھریلونسخے

جیسے جیسے موسم سرد ہونے لگتاہے انسانی جلد خشک اورمردہ نظرآنے لگتی ہے بلکہ جس کی وجہ فضا میںخشک ہواہے جوانسانی جسم سے نمی کوختم کردیتی ہے تاہم ذراسی توجہ اور چند آسان ہدایات پرعمل کرکے اس خشک موسم میں بھی جلد کوترورتازہ رکھاجاسکتاہے۔


نہانے کادورانیہ کم کردیں :
امریکی ماہرین کاکہناہے کہ سردیوں میں دیرتک گرم پانی سے نہانے سے جلد کے اندر موجود لازمی چکناہٹ ختم ہونے لگتی ہے جس سے جلد خشک ہونے لگتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ اپنے نہانے کے دورانیہ کو 10منٹ تک لے آئیں اورجب کہ نہانے کے لئے ہلکاگرم پانی استعمال کریں۔


صابن کااستعمال چھوڑدیں :
صابن میںانتہائی زیادہ پی ایچ موجود ہے جوانسانی جلد کی اوپری سطح کومتاثرکرتاہے اورجلدی جلن اور خشکی کاباعث بنتاہے اس لیے ضروری ہے کہ نہانے کے بعدموئسچر ائزنگ باڈی واش کااستعمال کیاجائے یاپھر نہانے کے ساتھ ہی اچھی کوالٹی کاتیل استعمال کیاجائے تاکہ جلد کی قدرتی چکناہٹ برقراررہے۔


خارش کے لیے ہاتھوں کااستعمال:
جلد خشک ہوجانے پراس پر خارش ہوجانا عام سی بات ہے اورلوگ خارش کرنے کے لیے کپڑااور دیگراشیاء کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کی سطح ٹوٹنے لگتی ہے بلکہ اس سے بیکٹریا جلد پر جگہ بنالیتے ہیں اوران سے جلد پر انفیکشن بھی ہوجاتاہے۔ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کی وجہ سے جلد کی سطح ٹوٹنے لگتی ہے بلکہ اس سے بیکٹریا جلد پر جگہ بنالیتے ہیں اوران سے جلد پرانفیکشن بھی ہوجاتاہے ڈاکٹر زکاکہناہے کہ اگرآپ ایساکرناہی چاہتے ہیں توانتہائی نرم انداز میںکپڑے کااستعمال کریں اور کم قوت لگائیں تاکہ وہ جلد کوکھرچ نہ دے۔


نہانے کے بعدجلد کوتولیے سے مت رگڑیں:
نہانے کے بعداکثرلوگ اپنی جلد کوخشک کرنے کے لئے خوب رگڑتے ہیں لیکن اس سے تولیے کے فائرکی رگڑآپ کی جلد کومزید تباہ کردیتی ہے اورجلد پرکھچیاں بننے لگتی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ آپ جلد کوخشک کرنے کے لیے تولئے کورگڑنے کی بجائے تھپتھپائیں۔


گیلی جلد پر موئسچر ائزاستعمال کریں:
نہانے کے فوری بعدگیلی جلد پرتیل یاکوئی موئسچرائز رلگائیں جس کی وجہ سے نمی اور چکنا ہٹ کے جلد کے اندر تک چلی جاتی ہے جوجلد کے تباہ سطح کوتازہ کردیتی ہے اورمزید توڑپھوڑ سے بچالیتی ہے۔ بہت سے لوگ نہانے کے بعد جلد پرموئسچر ائزنگ کریم اورتیل لگانا پسند نہیں کرتے ہیں جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑتاہے حالانکہ خشکی کی وجہ سے جلد کے خلیوں ہونے والا کیب موئسچرائرنگ کی وجہ سے بھرجاتاہے اورجلد مزید خراب ہونے سے بچ جاتی ہے۔

شیئر کریں
معین گریڈہوی کا تعلق گریڈیہہ ،جھارکھنڈ سے ہے ۔ مشہور شاعر اور صحافی ہیں ۔ روزنامہ قومی تنظیم پٹنہ میں سینئر صحافی ہیں ۔ مشاعروں میں بیحد مقبول ہیں

کمنٹ کریں