نعت: کعبے کی رونق، کعبے کا منظر

اویس قادری نعت awais qadri naat

مشہور نعت: کعبے کی رونق، کعبے کا منظر۔ اس نعت کی ویڈیو دیکھنے کے لئے اور اسے سننے کے لئے اویس رضا قادری کی آواز میں نیچے دی گئی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ اگر آپ اسی نعت کو تحریری صورت میں پڑھنا چاہتے ہیں تو ویڈیو کے نیچے دی گئی نعت کو تحریری صورت میں پڑھیں۔

کعبے کی رونق ، کعبے کا منظر، اللہ اکبر اللہ اکبر
دیکھوں تو دیکھے جائوں برابر، اللہ اکبر اللہ اکبر
۔
حمدِ خدا سے تر ہیں زبانیں ، کانوں میں رس گھولتی ہیں اذانیں
بس اک صدا آ رہی ہے برابر،، اللہ اکبر اللہ اکبر
۔
تیرے حرم کی کیا بات مولی، تیرے کرم کی کیا بات مولا
تا عمر کر دے آنا مقدر، اللہ اکبر اللہ اکبر
۔
مانگی ہیں میں نے جتنی دعائیں ، منظور ہوں گی مقبول ہوں گی
میرابِ رحمت ہے میر سر پر، اللہ اکبر اللہ اکبر

یاد آ گئیں جب اپنی خطائیں اشکوں میں ڈھلنے لگی التجائیں
رویا غلافِ کعبہ پکڑ کر، اللہ اکبر اللہ اکبر
۔
بھیجا ہے جنت سے تجھ کو خدا نے، چوما ہے تجھ کو خود مصطفی نے
اے سنگِ اسود، تیرا مقدر، اللہ اکبر اللہ اکبر
۔
مولی صبیح اور کیا چاہتا ہے ، بس مغفرت کی عطا چاہتا ہے
بخشش کے طالب پہ اپنا کرم کر، اللہ اکبر اللہ اکبر

اس کے علاوہ اگر آپ مزید اسلامی تحاریر، اردو اور پنجابی نعتیں اور حمد وغیرہ سننا اور پڑھنا چاہتے ہیں تو لفظ نامہ ویب سائٹ سے جڑیں رہیں اور اسلامی تحاریر کے سیکشن کا مطالعہ جاری رکھیں۔ ویڈیوز اور تحاریر پسند آنے کی صورت میں شیئر کا بٹن دبا کر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں