معافی / توبہ پر اشعار (معذرت خواہانہ شاعری)

Read Urdu Poetry on the topic of Maafi pe Urdu Shayari (Toba Pe Shayari). You can read famous Urdu Poems about Forgiveness Urdu Poetry and, I am Sorry Urdu Poetry Sher o Shayari Whatsapp Status. Best and popular Urdu Ghazals and Nazms can be shared with friends. Urdu Tiktok Status Poetry and Facebook Share Urdu Poetry available.

wood typography business design

غلطیاں زندگی کا حصہ ہیں۔ انہی غلطیوں سے انسان اصلاح پاتا ہے۔ البرٹ آئین سٹائین نے ،کہا تھا کہ جو انسان غلطی نہیں کرتا وہ انسان کچھ نیا سیکھ بھی نہیں پاتا۔ غلطیوں کے بعد ان کی معافی طلب کر کے ان سے کنارہ کشی کر کے خود کو درست سمت پر گامزن کرنا ہی مناسب طریقہ ِِ عمل ہے۔ معافی، درگرز وغیرہ کے موضوعات پر مختلف شعراء نے بہت عمدہ اشعار تخلیق کیے۔ آئیے کچھ بہترین اشعار پڑھتے ہیں۔

معافی توبہ معذرت پر شعر

وہ کریں گے مرا قصور معاف
ہو چکا کر چکے ضرور معاف
نوح ناروی
۔
خدا معاف کرے زندگی بناتے ہیں
مرے گناہ مجھے آدمی بناتے ہیں
نعمان شوق
۔
معاف کیجیے گستاخیاں ہماری ہیں
لبوں پہ آپ کے یہ تتلیاں ہماری ہیں
سدیش کمار مہر
۔
وہ بے گناہی ہماری معاف کرتا ہے
نہ فیصلہ ہی ہمارے خلاف کرتا ہے
سعید شباب
۔
جو دوسروں کی خطائیں معاف کرتے ہیں
دراصل دل سے کدورت وہ صاف کرتے ہیں
افتخار راغب

معافی / توبہ پر اشعار

یہ راستے میں جو شب کھڑی ہے ہٹا رہا ہوں معاف کرنا
بغیر اجازت میں دن کو بستی میں لا رہا ہوں معاف کرنا
ذوالفقار عادل
۔
تو نے مجھ کو معاف کر ڈالا
میں نے خود کو نہیں معاف کیا
شہزاد نیر
۔
کیا جو اس نے مرے ساتھ نا مناسب تھا
معاف کر دیا میں نے خدا معاف کرے
اعجاز رحمانی
۔
اس تلخیٔ حیات کے لمحوں کا ہر قصور
میں نے معاف کر دیا تو بھی معاف کر
طاہر عدیم
۔
دشمنوں کو معاف کر ڈالا
دوستوں سے فریب کھایا تو
نعیم ضرار احمد

معافی / توبہ پر اشعار

خطا اس کی معافی سے بڑی ہے
میں کیا کرتا سزا دینی پڑی ہے
سردار آصف
۔
اللہ معافی دے دیتا ہے
لوگ یہاں پہ سزا دیتے ہیں
میاں وقارالاسلام
۔
غم دنیا معافی چاہتا ہوں
یہ دل اس کو بھلا پایا نہیں ہے
مظہر حسین سید
۔
یہ اب جو میری زباں پر تمہارا نام نہیں
اسے معافی سمجھ لینا انتقام نہیں
امن شہزادی
۔
معافی مانگنے جائیں خدا کے گھر لیکن
خطا حرم میں ہوئی ہو تو پھر کدھر جائیں
احیاء بھوجپوری

کی مرے قتل کے بعد اُس نے جفا سے توبہ
ہائے اُس زودپشیماں کا پشیماں ہونا
مرزا غالب

پھر وہی بے دلی پھر وہی معذرت
بس بہت ہو چکا زندگی معذرت
لیاقت علی عاصم
۔
عمر گزری ہے معذرت کرتے
غفلتیں میری بے حساب نہیں
سندیپ کول نادم
۔
یہ محبت ہے دوستی تو نہیں
معذرت شکریے تو ہوں گے ہی
نیلم ملک
۔
مرے آس پاس کی مفلسی مری معذرت
ترا انتظام میں اپنے گھر نہیں کر سکا
اظہر فراغ
۔
معذرت گھر کے چراغوں سے کروں گا کیسے
میں جو تاخیر پہ تاخیر کئے جاتا ہوں
نعیم گیلانی

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں