مائیگرین (Migraine)

تحریر و تحقیق : مبین احمد

, مائیگرین (Migraine)

مائیگرین یونانی اصطلاح ہیماکرینیا سے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی آدھی کھوپڑی کے ہیں اسکو اردو میں دردشقیقہ کہتے ہیں
یہ انسانی تاریخ میں ریکارڈ کی گئی قدیم ترین بیماریوں میں سے ایک ہے اس کا ذکر 1200 قبلِ مسیح کی قدیم کتابوں میں بھی ملتا ہے
مائیگرین کو صرف درد سمجھنا اب پرانی بات ہو چکی ہے۔ جہاں عام طور پر سر درد کو برداشت کیا جا سکتا ہے وہیں مائیگرین بہت شدید ہوتا ہے اور بعض اوقات آپ کو شدید کمزوری کا شکار کر دیتا ہے۔ اس بیماری کی کوئی حتمی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی ہے
تاریخی طور پر مائیگرین کی وجوہات اور اس کا علاج توہم پرستی کے ساتھ گندھا ہوا رہا ہے قرونِ وسطیٰ میں کئی مشتبہ قسم کے علاج سامنے آئے جن میں حجامہ، عملیات وغیرہ
لیکن سب سے خوفناک علاج اس وقت کے طبی ماہرین Trephination یعنی کھوپڑی میں میں سوراخ کر کے اس میں لہسن کا ٹکڑا رکھتے تھے
در اصل ان کے نظریات کے مطابق یہ خوفناک عمل ان لوگوں کے اندر سے بدروحیں نکالنے کے لیے کیا جاتا تھا.
جو جنات کے اثرات سے بچاؤ کی بجائے کسی اور خطرناک ذہنی بیماری کا سبب بن جاتا تھا تو آئیے دیکھتے ہیں اسکی وجوہات کیا ہیں


مائیگرین کی وجوہات


دراصل آدھے سر کا درد اس وقت شروع ہوتا ہے
جب دماغ میں غیر معمولی طور پر فعال خلیے چہرے کے سہ شاخی عصب Trigeminal Nerve کو سگنل بھیج کر اس کو حرکت میں لاتے ہیں.
نتیجتاً اس عصب کے فعال ہونے سے دماغ میں ایک خاص کیمیکل خارج ہونا شروع ہو جاتا ہے
جس کو “کیلسی ٹونن جین ریلیٹڈ پیپٹائڈ” (Calcitonin Gene-Related Peptide) یا “سی جی آر پی” کہا جاتا ہے ۔
“سی جی آر پی” دماغ میں خون کی شریانوں میں سوجن کا باعث بنتا ہے اور یوں مریض آدھے سر کے درد میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔

اسکی درج ذیل وجوہات بھی ہوسکتی ہیں ۔
1۔ ذہنی دباؤ
نیند کی کمی
3۔ نظام ہاضمہ میں خرابی
پانی کی کمی، (ڈی ہائیڈریشن)
5۔ کھانا نہ کھانا۔
6۔ ہامونل تبدیلیاں
اسکے علاوہ آدھے سر کے درد کی اور بھی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔


مائیگرین کا نیچرل علاج


مائیگرین کا انتہائی مفید اور نیچرل علاج CorianderSeed ہے جس کو اردو میں
دھنیا کا بیج کہتے ہیں
ٹریڈیشنل آیورویدک میڈیسنز میں ذیابیطس سے لے کر مائیگرین تک کی بیماری کا علاج دھنیا کے بیچ سے کیا جاتا تھا
دھنیا کا بیچ دراصل Sinus Pressure اور Migraine Headache کے لیے انتہائی موثر ہے اور یہ مائیگرین سے نجات دلاتا ہے
گرینڈر میں دھنیا کے بیچ کا پاوڈر بنالیں
ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر ملائیں اور اسے رات بھر کے لئے چھوڑ دیں اگلی صبح اسے خالی پیٹ پی لیں
یہ ایک انتہائی آسان اور سستا علاج ہے لہٰذا اسکو معمولی مت سمجھیں
مائیگرین کے ساتھ ساتھ یہ ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنے کے لیے یہ ایک حیرت انگیز علاج ہے
*****
اپنی تحریر اس میل پہ ارسال کریں
lafznamaweb@gmail.com

شیئر کریں
مبین احمد کا تعلق نورپورتھل ضلع خوشاب سے ہے وہ ایک کمپیوٹر پروگرامر اور "فل اسٹیک ویب ڈیولپر" ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ سائنس فکشنز اور دیگر موضوعات پر مضامین اور کالم لکھتے ہیں ۔ ان کے کالم اور مضامین اہم ویب سائٹ پہ شائع ہوتے ہیں

کمنٹ کریں