میلاد کا موسم آیا ہے

Islam world

مشہور نعت: خوشیوں کا ساون آیا ہے میلاد کا موسم آیا ہے ۔ اس نعت کی ویڈیو دیکھنے کے لئے اور اسے سننے کے لئے حافظ محمد عاقب رضا کی آواز میں نیچے دی گئی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ اگر آپ اسی نعت کو تحریری صورت میں پڑھنا چاہتے ہیں تو ویڈیو کے نیچے دی گئی نعت کو تحریری صورت میں پڑھیں۔

خوشیوں کا ساون آیا ہے، میلاد کا موسم آیا ہے
اک کیف جہاں پر چھایا ہے میلاد کا موسم آیا ہے
۔
اب چاک جگر کے سلتے ہیں غنچے خوشیوں کے کھلتے ہیں
اب فضل و کرم کا سایا ہے میلاد کا موسم آیا ہے
۔
غلمان و ملائک جنت کو کچھ اور مزین کرتے ہیں
مولا نے خلد سجایا ہے میلاد کا موسم آیا ہے
۔
سرکار ﷺ کی آمد پر رب نے اپنی قدرت دکھلائی ہے
رحمت کا مینہ برسایا ہے میلاد کا موسم آیا ہے
۔

کلیوں کلیوں پر جوبن ہے پھولوں پھولوں پر جوبن ہے
غنچہ غنچہ مسکایا ہے میلاد کا موسم آیا ہے
۔
قربان حلیمہ میں تجھ پر، ہیں تیری گودی میں سرور
یہ کیسا مقدر پایا ہے میلاد کا موسم آیا ہے
۔
بے بس کا سہارا ہیں سرور ﷺ مظلوم کے حامی ہیں یاورﷺ
ہر کوہِ ظلم گرایا ہے میلاد کا موسم آیا ہے
۔
رحمت رب کی نعمت رب کی اتری ہے اجاگر عالم پر
شاداب زمانہ آیا ہے میلاد کا موسم آیا ہے

اس کے علاوہ اگر آپ مزید اسلامی تحاریر، اردو اور پنجابی نعتیں اور حمد وغیرہ سننا اور پڑھنا چاہتے ہیں تو لفظ نامہ ویب سائٹ سے جڑیں رہیں اور اسلامی تحاریر کے سیکشن کا مطالعہ جاری رکھیں۔ فرحان علی قادری، عدنان رضا قادری، اویس رضا قادری اور دیگر مشہور نعت خوانوں کو سنیں۔ ویڈیوز اور تحاریر پسند آنے کی صورت میں شیئر کا بٹن دبا کر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر ضرور کریں۔ شکریہ

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں