موبائل فونز کی زندگی مختصر کرنے والی غلطیاں

موبائل فون کی حفاظت کیسے کریں
موبائل فون کی حفاظت کیسے کریں

نوٹیفکیشنز کے لیے وائبریشن کو ترجیح دینا

آپ کا فون، دیگر کسی ٹول یا ڈیوائس کی طرح عمر گزارتا ہے اور زیادہ استعمال پر اس کی افادیت کم ہونے لگتی ہے. ماہرین کے مطابق کچھ فیچرز جیسے وائبریٹنگ نوٹیفکیشنز کے نتیجے میں فون کے لیے کام کرنا مشکل ہوتا ہے، کیونکہ اس کے نتیجے میں فون کو غیر ضروری کاموں کے لیے بھی مکمل گنجائش کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے۔ انسانوں کی طرح ایک فون کو بھی کچھ آرام
کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اسکے افعال متاثر نہ ہوں۔

ان ایپس کو فون میں رکھنا جن کو استعمال نہیں کرتے


آئی فون ہو یا کوئی اینڈرائیڈ ڈیوائس، ایسی ایپس جن کو استعمال نہیں کیا جاتا ہے وہ بیٹری لائف کو چوستی ہیں، مثال کے طور پر آپ ایک ایپ کو صرف ایک بار اوپن کرتے ہیں اور پھر اسے کبھی دوبارہ استعمال نہیں کرتے، تو یہ ایپ ممکنہ طور پر پس منظر میں کام کرتی رہتی ہے۔ ایسی ایپس جن کو استعمال نہیں کرتے تو بہتر ہے کہ ان کو ڈیلیٹ کردیں جس سے نہ صرف بیٹری لائف بڑھ جائے گی بلکہ قیمتی اسپیس بھی حاصل ہوسکے گا۔

غیر ضروری پرمیشن کی اجازت دینا


رائیڈ شیئرنگ ایپس کو آپ کو پک کرنے کے لیے لوکیشن کی ضرورت ہوتی ہے مگر دیگر ایپس کو اس پرمیشن کی ایسی کیوں خاص ضرورت نہیں ہوتی، تو ایسی ایپس کو دیکھیں جن کو ایسی پرمیشنز دی جاتی ہیں اور غیرضروری پرمیشنز سے انکار کریں۔


بیٹری کو چوسنے والی ایپس


کچھ ایپس ایسی ہوتی ہیں جو بیٹری کو بہت جلد ختم کرتی ہیں جن میں اسنیپ چیٹ، گوگل میپس، نیٹ فلیکس اور فیس بک قابل ذکر ہیں۔ دی گارڈین کے مطابق صرف فیس بک ایپ کو اینڈرائیڈ سے ڈیلیٹ کرکے بیٹری لائف کو 20 فیصد بہتر بنایا جاسکتا ہے جبکہ فیس بک میسنجر ایپ سے بھی چھٹکارا پالیں تو دیگر ایپس کا لوڈ ٹائم 15 فیصد تیز ہوسکتا ہے۔
فیس بک خاص طور پر بیٹری لائف کو زیادہ تیزی سے ختم کرتی ہے کیونکہ اس کو استعمال نہ بھی کریں تو بھی یہ بیک گراؤنڈ میں کام کرتی رہتی ہے۔


بہت زیادہ برائٹ اسکرین


اب وہ دن ختم ہوگئے جب فون کی اسکرین بہت چھوٹی ہوتی تھی مگر آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ بڑی اسکرینیں فون بیٹری کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ڈسپلے مینیو میں اڈاپٹو برائٹنس کو ٹرن آن کردیں، جس سے فون کو اسکرین برائٹنس ماحول کے مطابق ایڈجسٹ کرنے میں مدد ملے گی۔


اپنے بستر یا تکیے کے نیچے رکھنا


سوتے ہوئے فون کو تکیے کے نیچے رکھنا بھی اس کی زندگی کو مختصر کرسکتا ہے جس کی وجہ اس ڈیوائس میں پیدا ہونے والی حرارت ہے۔ اگر آپ کا فون چارج ہورہا ہو یا اس میں کوئی نقص ہو آگ لگنے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔


فون کو چارجنگ کیبل پر لگا چھوڑ دینا


اپنے فون کو بیٹری فل ہونے پر بھی چارجر سے نہ نکالنا اس کی بیٹری کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے، ایسا نہیں کہ فون میں پاور اوورلوڈ ہوجائے گی بلکہ حرارت بیٹری کو نقصان پہنچاسکتی ہے، خاص طور پر اگر آپ کی چارجنگ کیبل ناقص ہو۔


رات بھر چارجنگ


صبح اٹھنے پر مکمل چارج فون کا خیال بظاہر تو اچھا ہے مگر رات بھر کے لیے ڈیوائس کو چارجنگ کے لیے چھوڑنا طویل المعیاد بنیادوں پر نقصان دہ ہوتا ہے۔ جب فون سوفیصد چارج ہوجاتا ہے تو بھی ٹریکل چارج کا سلسلہ جاری رہتا ہے، یہ اضافی چارج بیٹری کو نان اسٹاپ کام کرنے پر مجبور کرتا ہے، بہتر تو یہ ہے کہ لیتھیم آئیون بیٹری کو مکمل چارج نہ کریں کیونکہ زیادہ والٹیج بیٹری پر دباؤ بڑھاتا ہے اور وقت کے ساتھ کارکردگی خراب ہوجاتی ہے۔۔
اب کچھ ایسی خفیہ ٹرکس جو اسمارٹ فونز صارفین کے لیے کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
آٹو روٹیٹ آپشن آپ کو اسمارٹ فون میں اسکرین روٹیشن فنکشن کو ڈس ایبل رکھنا چاہئے اور ضرورت پڑنے پر ہی استعمال کرنا چاہئے کیونکہ اسے استعمال کرنے پر ایک خصوصی سنسر ایکسلومیٹر حرکت میں آتا ہے جو بیٹری کو بہت تیزی سے ختم کرتا ہے۔


چارجنگ کے دوران فون استعمال نہ کریں


کیا آپ کو معلوم ہے کہ چارجنگ کیبلز کو زیادہ لمبا کیوں نہیں رکھا جاتا؟ اس کی وجہ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے کے خیال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے کیونکہ اس سے بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔
تیز چارجنگاگر آپ فون کو تیزی سے چارج کرنا چاہتے ہیں تو ائیرپلین موڈ آن کرکے چارج کریں، کیونکہ اس دوران فون سگنل سرچ نہیں کرتا اور بیٹری تیزی سے چارج ہوتی ہے، اگرچہ اب بیشتر کمپنیاں فاسٹ چارجنگ سپورٹ دیتی ہیں مگر اب بھی یہ ٹرک فاسٹ چارجنگ کے لیے بہترین ہے۔
شٹر بٹن کا استعمال اگر آپ کیمرا اوپن کرکے تصویر لینا چاہتے ہیں تو شٹر یا تصویر لینے والے بٹن کو دبا کر رکھیں تو ایک سیکنڈ میں کئی تصاویر لینا ممکن ہوجائے گا (اس کا انحصار فون پر ہوتا ہے کہ کتنی تصاویر کھینچتا ہے)، بیشتر افراد اس سے واقف نہیں ہوتے مگر یہ کافی جادوئی قسم کی ٹرک ہے۔
والیوم بٹن کو شٹر بٹن کے طور پر استعمال کریںکئی بار ڈیفالٹ شٹربٹن کو دبانا مشکل ہوتا ہے خاص طور پر اگر فون کا ڈسپلے کافی بڑا ہو، جس کے نتیجے میں تصویر خراب ہوجاتی ہے یا فون بھی ہاتھ سے گرسکتا ہے، تو آپ والیوم بٹن کو بھی شٹر بٹن کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔
ویڈیو کی آڈیو بہتر بنائیںآپ فون کے مائیکروفون کو کور کرکے ویڈیو بناتے ہوئے آڈیو کا معیار بہتر بناسکتے ہیں، ایسا کرنے سے بیک گراؤنڈ نوائز چھپ جاتی ہے اور مین آڈیو اسٹریم کو بہتر طریقے سے سن پاتے ہیں، بس ویڈیو کو بناتے ہوئے انگلی سے مائیکرو فون کو کور کردیں۔
بلیک وال پیپرفون کی بیٹریاں اکثر بہت تیزی سے ختم ہوتی ہیں اور اس کو روکنے کا ایک اچھا طریقہ فون کے پس منظر میں کسی تصویر کی بجائے بلیک وال پیپر کو استعمال کرنا بھی ہے۔
الارم کی آواز تیز کریں اگر آپ کو ڈر ہے کہ اسمارٹ فون کے الارم کی آواز آپ کو نیند سے اٹھانے میں ناکام رہے گی تو اپنے فون کو ایک کپ یا مگ میں رکھ دیں، ایسا کرنے سے الارم کی آواز بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔
فون کو ری اسٹارٹ کرنا عادت بنائیں آپ کا فون ہر وقت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکتا، مگر اسے ہمیشہ ہموار طریقے سے چلانے کے لیے ہفتے میں کم از کم تین بار اسے ری اسٹارٹ کریں، اس طرح ایپس ری سیٹ ہوں گی اور اسمارٹ فون کو کچھ آرام بھی مل جائے گا۔
——
اپنی تحریر اس میل پہ ارسال کریں
lafznamaweb@gmail.com

شیئر کریں

کمنٹ کریں