ماں : جسکا کوئی نعم البدل نہیں

ماں شاعری والدہ اشعار ماں شعر mother urdu poetry راردو

اگر کسی نے میری زندگی میں سب سے زیادہ اثر ڈالا ہے تو وہ میری ماں ہے۔ اس نے میری زندگی میں مجھے بہت سی چیزیں سکھائیں ہیں جو ساری زندگی میرے لئے کارآمد رہیں گی۔ میں یہ بات بڑے فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ میری والدہ میری سرپرست اور مثالی ہونے کے ساتھ ساتھ میری زندگی کی تحریک بھی ہیں۔

ہماری زندگی میں اپنوں کی اہمیت

حوصلہ افزائی وہ احساس ہے جو کسی بھی چیلنج یا کام کو کامیابی کے ساتھ حاصل کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ یہ ایک قسم کی پازیٹیو انرجی دیتی ہے جو ہماری جسمانی اور معاشرتی نشونما میں ہماری مدد کرتا ہے۔ ایک شخص اور ایک واقعہ سے ملا ہوا حوصلہ ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ ہم سنگین حالات میں بھی اپنا مقصد حاصل کرسکتے ہیں۔

ہم اپنی صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے دوسرے ذرائع ڈھونڈتے ہیں ، جس میں ہمارے آس پاس کا کوئی نمایاں فرد یا کوئی خاص شخص بھی ہو سکتا ہے جو ہمیں متاثر کرتا ہے اور ہم نازک اور مشکل حالات پہ قابو پا کر اپنا مقصد حاصل کرسکتے ہیں۔چنانچہ یہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہمارے ساتھ کچھ اپنوں کا ساتھ ہو اور انکی رہنمائی اور حوصلہ افزائی ہو یہ کام کسی کے ذریعہ بھی ہوسکتا ہے۔

بہت سارے لوگوں کے پاس ان کے آئڈیل کے طور پر افسانوی یا تاریخی افراد ہوتے ہیں ، پھر بہت سارے لوگ مشہور شخصیات یا اپنے والدین کو ہی آئڈیالائز کرتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کی ذہن سازی کا ذریعہ کون ہے اور اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ اپنے مقصد کے حصول میں اس کے افکار اور طریقوں سے کتنا متاثر ہیں۔

میری ماں میری آئڈیل

ہر ایک کی زندگی میں کچھ اچھی چیزیں ہونی چاہئے ہونا چاہئے اور اسی سے وہ اپنی زندگی کے مقاصد کو حاصل کرنے ، اپنی زندگی کی جدو جہد میں ، زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے انرجی حاصل کرتا ہے۔ کسی کی زندگی میں ، اس کا استاد اس کی انسپیریشن ہوسکتا ہے ، پھر کسی زندگی میں ایک کامیاب انسان اس کے دل و دماغ پہ اثر انداز ہو سکتا ہے ، لیکن اپنی زندگی میں میں اپنی ماں کو اپنی سب سے بڑی انسپیریشن کی حیثیت سے دیکھتا ہوں۔ میری ماں وہ عورت ہے جس نے میری زندگی میں اپنے مقاصد کے حصول کے لئے مجھے ہمیشہ ذہنی طور پہ تیار کیا اور ہمیشہ آگے بڑھایا۔

اپنی زندگی میں آج تک ، میں نے کبھی اپنی والدہ کو کسی بھی مشکلات میں گھٹنے ٹیکتے نہیں دیکھا۔ اس نے میری خوشی کے لیے کبھی بھی اپنی تکالیف کی پرواہ نہیں کی اور در حقیقت ، وہ قربانی اور محبت کی علامت ہے ، میری کامیابیوں کے لئے اس نے بےشمار دکھوں کا سامنا کیا ۔ اس کا طرز عمل ، طرز زندگی اور مرضی میری زندگی پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوئی ہے ۔

میری والدہ بھی میری انسپائریشن ہیں کیونکہ زیادہ تر لوگ شہرت پانے اور معاشرے میں نام کمانے کے لئے کام کرتے ہیں ، لیکن ایک ماں کبھی اپنے لئے نہیں سوچتی ہے ۔ وہ صرف اپنے بچوں کی زندگی میں کامیابی دیکھنا چاہتی ہے۔ وہ جو بھی کام کرتی ہے اس میں اس کی کوئی غرض پوشیدہ نہیں ہوتی ۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنی ماں کو زمین پر خدا کی ایک شکل سمجھتا ہوں۔

اختتامی الفاظ

اگرچہ ہر ایک کی زندگی میں قدرتی طور پہ کوئی نہ کوئی ذریعہ موجود ہے ، جس سے اس کے اعمال یا چیزیں متاثر ہوتی ہیں ، لیکن اگر کوئی میری زندگی میں میرے لئے بہتری کا ذریعہ رہا ہے تو وہ میری ماں ہے۔ ان کی محنت ، بے لوث روح ، ہمت اور قربانی نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے ہمارے لئے بیحد محنت کی ہے۔ اس نے مجھے معاشرتی سلوک ، ایمانداری اور محنت سے لے کر تمام اہم تعلیمات دی ہیں۔ اسی لئے میں اسے اپنا بہترین استاد ، دوست اور محرک سمجھتا ہوں۔

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں