ناخن کاٹنے کا سنت طریقہ

ناخن کاٹنے کا سنت طریقہ
ناخن کاٹنے کا سنت طریقہ

ناخن کاٹنے کا کوئی طریقہ سنت سے ثابت نہیں ہے۔ امام غزالی نے احیاء العلوم میں اس طریقے کو ذکر کیا ہے اور اس کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ طریقہ سنت ہے؛ لیکن محققین، مثلا: حافظ ابن حجر، علامہ سیوطی، علامہ ابن دقیق العید، ابو عبد اللہ المارزی المالکی، علامہ نوی رحمہم اللہ کی رائے یہی ہے کہ ناخن کاٹنے میں سنت سے کوئی طریقہ ثابت نہیں ہے؛ البتہ علامہ نووی نے لکھا ہے کہ مستحب یہ ہے کہ پہلے دائیں ہاتھ کے ناخن کاٹے جائیں پھر بائیں ہاتھ کے

صحیح یہی ہے کہ ناخن کاٹنے کا کوئی طریقہ سنت سے ثابت نہیں ہے۔  البتہ مستحب یہ ہے کہ پہلے دائیں ہاتھ کے ناخن کاٹے جائیں پھر بائیں ہاتھ کے۔اور دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے شروع کرنا چاہیے۔ جہاں تک بات ہے کہ دائیں ہاتھ  کے انگوٹھے پر ختم کرنے کی، تو علامہ نووی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ دائیں ہاتھ کے مکمل ناخن پہلے کاٹنے چاہییں، پھر بائیں ہاتھ کے مکمل ناخن۔ حافظ ابن حجر، ابن دقیق العید، علامہ سیوطی اور علامہ ابن عابدین رحمہم اللہ  جیسے محققین نے یہی لکھا ہے کہ ناخن کاٹنے کا سنت طریقہ ثابت نہیں ہے، لہٰذا کسی طریقے سے بھی کاٹ سکتے ہیں، تاہم بہتر طریقہ وہ ہے جو اوپر لکھا گیا۔

ناخن کاٹنے (تراشنے) سنت ہیں۔ اور ان کو کاٹنے کے لئے کوئی دن یا مخصوص طریقہ نبی کریم سے ثابت نہیں ہے۔ جس طرح آسانی ہو آپ تراش سکتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ چالیس دن مدت ہے۔ اس سے زیادہ دن گزرنے پر ناخن نہ تراشنا گناہ ہے۔
ہاں البتہ یہ یاد رہے کہ نبی کریم صفائی ستھرائی کے معاملات میں دائیں جانب سے شروع کرتے تھے۔سیدہ عائشہ فرماتی ہیں۔:
كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ
(صحیح بخاری کتاب الصلاۃ باب التیمن فی دخول المسجد وغیرہ ح ۴۲۶)

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم ہر کام میں حتى الوسع دائیں جانب سے آغاز کرنا پسند فرماتے تھے ۔
اس حدیث سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ دائیں ہاتھ کی خنصر (چھوٹی انگلی ) سے ناخن کاٹنے کا آغاز کیا جائے کیونکہ یہ انتہائی دائیں طرف ہے ،اور اسی طرح بائیں جانب چلتے چلے جائیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

ناخن جس طرح چاہیں کاٹ سکتے ہیں، کوئی مخصوص طریقہ لازم ومتعین نہیں، اچھا یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کی شہادت والی انگلی سے ابتداء کریں اور چھوٹی انگلی پر ختم کریں، پھر بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے کاٹتے ہوئے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر ختم کریں، اور پیر کے ناخن میں دائیں پیر کی چھوٹی انگلی سے ابتداء کریں اور بائیں پیر کی چھوٹی انگلی پر ختم کریں

شیئر کریں

کمنٹ کریں