نئے بزنس کے آئڈیاز

مضمون نگار : ڈاکٹر زبیر فاروق

, نئے بزنس کے آئڈیاز

اگر آپ بھی اپنا خود کا بزنس شروع کرنے کی سوچ رہے ہیں پر آپکے پاس بزنس کے لئے کوئی نیو بزنس آئڈیا نہیں ہے جو دوسرے بزنس سے مختلف ہو تو ہم آج آپ کو چند ایسے بزنس کے بارے میں بتائیں گے جسے آپ کم پونجی میں شروع کرنے کے ساتھ اچھا منافع بھی کما سکیں گے ۔

کسی بھی بزنس کی شروعات کرنے کے لیے تین چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے جس سے اس بزنس کو شروع کرنے کے ساتھ کامیابی بھی ملے ۔پہلا ذرا ہٹ کر ایک اچھا سا بزنس پلان کریں ۔ دوسرا اس بزنس کو شروع کرنے کے لیے پونجی کا انتظام ۔ اب ہر ایک بزنس کے حساب سے پونجی کم یا زیادہ ہو سکتی ہے ۔تیسری اور سب سے ضروری چیز ہے ایک روڈ میپ یا دوسرے لفظوں میں اس بزنس کو چلانے کا پلان ۔ وہ پلان ہر ایک بزنس کے حساب سے الگ ہو سکتا ہے ۔

نئے بزنس آئڈیاز


الیکٹرانک کچرا ریسائکلنگ پلانٹ

جیسے جیسے دنیا میں الیکٹرانک آلات کی بھرمار آتی جا رہی ہے اسی طرح الیکٹرانک کچرا بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔ زیادہ تر لوگ اپنے گھر میں ہی ان کچروں کو جمع کرتے جاتے ہیں حالانکہ ان کے پاس اسکا کوئی استعمال نہیں ہوتا ۔ الیکٹرانک کچرا ری سائکلنگ کا آنے والے وقت میں بہت فیوچر ہے ۔ اس بزنس میں اچھا خاصا پرافٹ ہے کیوں کہ الیکٹرانک آلات ری سائکلنگ کے بعد اچھی قیمت مل جاتی ہے ۔اس طرح آپ ماحولیات کے لیے بھی اچھا کر پائیں گے ۔

آن لائن ڈائٹ فوڈ بزنس

جیسے جیسے لوگ مارڈن تکنیک کو اپناتے جا رہے ہیں ویسے ویسے لوگوں کی روز مرہ کی روٹین بگڑتی جا رہی ہے ۔اور لوگ موٹاپے کی بیماری میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں ۔
مگر اب لوگ اپنی صحت کو لے کر ہشیار ہونے لگے ہیں ۔ اور بیلنسڈ فوڈ کی طرف بڑھنے لگے ہیں ۔ مگر ڈائٹ فوڈ بہت کم جگہوں پہ میسر ہے ۔ اس لیے آن لائن ڈائٹ فوڈ ڈیلیوری بزنس آنے والے وقت میں بہت ہی آگے جائے گا ۔

آن لائن اشتہار کا بزنس ۔

آن لائن اشتہار کا بزنس ایک نیا بزنس آئڈیا ہے ۔کیونکہ آج کل کسی بھی پروڈکٹ سے لے کر بلاگ ہو یا پھر الیکشن ہر چیز کو آن لائن پروموٹ کیا جاتا ہے ۔اور یہ زیادہ پروڈکٹیو ہے اس لیے آن لائن اشتہاری بزنس بھی ایک بہت اچھا بزنس آئڈیا ہے

ایجوکیشنل کنسلٹنٹ بزنس
یہ ایک بالکل نئے قسم کا بزنس ہے اس میں انویسٹمنٹ بہت کم ہے ۔ مگر اچھا خاصا پرافٹ ہے ۔ اس کے لیے آپکو تمام ایجوکیشن کے فیلڈ کا اچھا نالج ہونا چاہئے ۔

پروڈکٹ ڈیلیوری بزنس

آج ہر شئے آن لائن ملتی ہے ۔ اس پروسس کو آسان بنانے کا سہرا پروڈکٹ ڈیلیور کو جاتا ہے ۔ ایک سروے کے مطابق آنے والے وقت میں آن لائن ڈیلیوری بیس گنا بڑھ جائے گی ۔ اس بزنس کے بڑھنے کے ساتھ آن لائن ڈیلیور کی ضرورت بھی بڑھے گی ۔آپ ایک چھوٹی ڈیلوری کمپنی ڈال سکتے ہیں ۔

پروڈکٹ فوٹوگرافی ایجنسی

یہ بالکل ایک نئے قسم کا بزنس شروع ہوا ہے ۔اس میں آپکو الگ الگ پروڈکٹ کی فوٹو گرافی کرنی ہوگی جو کمپنیاں اپنے پورٹ فولیو یا پھر آن لائن سیل کے لیے استعمال کرتی ہیں کیونکہ آج کل جو دکھتا ہے وہی بکتا ہے ۔

شیئر کریں
ڈاکٹر زبیر فاروق متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر ہیں۔ انہوں نے ڈو میڈیکل کالج کراچی سے تعلیم حاصل کی اور اس دوران اردو زبان سیکھی۔ اب تک ڈاکٹر زبیر فاروق کے چالیس سے زائد شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔

کمنٹ کریں