پالک سے بارودی سرنگوں کا سراغ لگایا جا سکے گا

پالک کے فائدے
پالک کے فائدے

مضمون نگار : ضیغم قدیر

پودے بہت اچھے کیمیا دان ہیں جو کہ ذرا سی کیمیائی تبدیلی کو بھی نوٹ کر لیتے ہیں۔ آپ پالک کو ہی دیکھ لیجیے پالک کی جڑیں nitroaromatics نامی کیمیائی مرکبات کی کھوج آسانی سے لگا سکتی ہیں۔
اب ایم آئی ٹی کے ریسرچرز نے پودوں کی اس صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے ان پودوں کی جڑوں میں ہماری اور آپکی پسندیدہ نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کاربن نینو ٹیوبز لگا دی ہیں۔


یہ ٹیوبز جونہی پودے کی جڑ سے nitroaromatics نامی کیمیائی مرکبات کا پتا لگایا کریں گے تو یہ ہمیں ایک سگنل بھیجیں گی۔ جسے، آپ کے ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول ریسور جیسا ایک ریسور حاصل کرے گا اور ہمیں کمپیوٹر پہ لینڈ مائن یا بارودی سرنگ کا پتا دے دے گا۔
اس ٹیکنالوجی کا کیا فائدہ ہوگا؟


اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم سالوں پہلے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی کھوج لگا سکیں گے۔ یاد رہے یہ سرنگیں جنگیں ختم ہونے کے بعد بھی اب تک ہزاروں جانیں لے چکی ہیں۔
ان بارودی سرنگوں میں nitroaromatics نامی کیمیائی مرکبات ہوتے ہیں جو کہ کسی بھی طرح کی بارودی سرنگ کی کھوج لگانے میں ہمارے مددگار ہوسکتے ہیں۔ اب ان nitroaromatics کو پالک کی جڑیں ڈیٹکٹ کر سکتی ہیں اور ان جڑوں میں لگے سینسر ہمیں بتا سکتے ہیں کہ کہاں بارودی سرنگ ہے اور کہاں نہیں۔

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں