سردیاں اورپھٹی ہوئی ایڑیاں

بشکریہ قومی تنظیم / معین گریڈہوی

, سردیاں اورپھٹی ہوئی ایڑیاں

پھٹی ہوئی اور خشک رہنے والی ایڑیاں ایک عام تکلیف ہے ۔ خشک جلد کی وجہ سے عموماً پاؤں کے نچلے حصے میںدراڑیں نمودار ہوجاتی ہیں جوکہ جلدکوسخت کردیتی ہیں۔ یہ شکایت مرداورعورتوں دونوں کوہوتی ہے سردیوں کے موسم میں عموماً مسئلہ ہوتاہے اس کی وجہ یہ ہے کہ سردیوں میں ماحول اورہوا میںنمیات قدرے کم ہوجاتی ہیں اور خشکی رہتی ہے ۔ جس کی وجہ سے جلد پر مضر اثرات واقع ہوتے ہیں۔ کچھ مردوں میں تویہ مسئلہ بیماری کی صورت اختیار کرلیتاہے وہ اس طرح کہ جلد کی موٹی تہہ بن جاتی ہے جوکہ ایڑیوں کے گردبن جاتی ہے اورزخم کی صورت اختیار کرلیتی ہے یہ عمل تکلیف دہ بھی بن جاتاہے ان تمام مسائل سے نمٹنابہت آسان ہے اورآپ اگراس مسئلہ سے دوچار ہیں توآپ باآسانی اس سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں اوراپنی ایڑیوں کو خوبصورت بناسکتے ہیں۔


درج ذیل تدابیر قدرے آسان ہیں جن کی مددسے آپ اس تکلیف سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں:


روزانہ سونے سے پہلے اپنے پاؤں کوگرم پانی سے اچھی طرح دھولیں اورروزانہ نہیں توہفتے میں ایک مخصوص دن ضرور اس طرح کریں۔


گرم پانی میں اگرایسا صابن بھی استعمال کریں جوکہ بکری کے دودھ سے بناہوتوزیادہ بہترہے اپنے پاؤں کوپندرہ منٹ تک پانی میں رکھیں اس کے بعد نکال لیں اورکسی پتھر یا سخت زمین پرایڑیاں رگڑیں اس عمل سے سخت جلد اترجائے گی اور اس کی تہہ باریک کی جھلیوں کی صورت میں اترنے لگ جائے گی اس کے بعداپنی جلد کواچھی طرح خشک کرلیں دس منٹ تک صبرکریں اگرنمی دراڑوں میں موجود ہے تو (Hair Dryer) کو استعمال کریں کیونکہ نمی دراڑوں میں رہ جانے سے تکلیف اوربیماری کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔


ایسی سکن کیئر کافوری استعمال کریں جس میں (وٹامن ای) کی خوبیاں موجودہوں اور پھرپاؤں کی جرابیں پہن کر ڈھک لیں تاکہ کریم یا تیل پاؤں پرلگارہے اور خصوصا ایڑیوں میں جذب ہوکر جلد کوآرام پہنچاسکے ۔


اگر آپ کی ایڑیاں بری طرح زخمی ہیں تو اس سارے عمل کودن میں دودفعہ دہرائیں تاکہ علاج کا دورانیہ کم ہوسکے ۔


جرابوں کوتب پہننا ترک کردیں جب آپ کے پاؤں اورخصوصاً ایڑیاں بہتری کے عمل تک پہنچ جائیں لیکن روازنہ رات کوکریم یالوشن کااستعمال کریں تاکہ دوبارہ سے خشک جلد ہوکر زخم نہ بن جائے اور تکلیف کااحساس مزید نہ بڑھے ۔ کریم کے علاوہ آپ تیل کااستمعال بھی کرسکتے ہیں جوکہ آسانی سے میسر بھی ہوتاہے پھٹی ہوئی ایڑیوں سے بچاؤ کے لئے آپ کوچند تدابیر اپنانا پڑیں گی ۔


کبھی بھی ننگے پیر نہ پھریں حالانکہ یہ سوچنے کی عام سی بات ہے کہ ننگے پیر پھر نے سے پیروں پر زمین کی ہرگندی چیز اور جراثیم لگ جاتے ہیں جوکہ ظاہر ہے کبھی بھی جلد کے لئے مفیدنہیں ہوسکتے ہیں لیکن دیکھا گیا ہے کہ لوگ پھربھی اس عمل سے بازنہیں آتے ۔


اس کے علاوہ کھلے جوتے اور سینڈل وغیرہ کااسعتمال بھی کم کریں ۔ بے شک وہ پہنے ہوئے خوبصورت لگتے ہیں اورچلنے میں بھی آسانی پیدا ہوتی ہے مگران کے زیادہ استعمال کامطلب صرف جلد کی خرابی اورخشکی کودعوت دیناہے۔


متوازن غذا کا استعمال کریں زیادہ وزن رکھنے والے لوگوں کو پاؤں پر زیادہ توجہ دینی چاہئے جو کہ ایڑیوں میں کھردراپن اور درد کا باعث بنتاہے

شیئر کریں
معین گریڈہوی کا تعلق گریڈیہہ ،جھارکھنڈ سے ہے ۔ مشہور شاعر اور صحافی ہیں ۔ روزنامہ قومی تنظیم پٹنہ میں سینئر صحافی ہیں ۔ مشاعروں میں بیحد مقبول ہیں

کمنٹ کریں