پھول کے موضوع پر اشعار

Read Urdu Poetry on the topic of Phool Par Urdu Shayari (Phool Gul Pe Shayari Status). You can read famous Urdu Poems about Flowers Urdu Poetry and Roses Urdu Poetry Sher o Shayari Whatsapp Status. Best and popular Urdu Ghazals and Nazms can be shared with friends. Urdu Tiktok Status Gulaab Poetry and Facebook Share Urdu Poetry available.

پھول کے موضوع پر اردو شاعری میں بے شمار اشعار موجود ہیں۔ پھول اور خوشبو کا انسانی جذبات و احساسات کے ساتھ ایک گہرا قدرتی تعلق ہے۔ مرجھائے ہوئے سوکھے پھولوں کی پتیاں ہوں یا کتابوں میں رکھے ہوئے پھول، صبح ِ بہار میں کھلتے ہوئے نئے رنگین پھولوں کی قطاریں ہوں یا چمن زار میں خوشبوئوں سے فضائوں کو معطر کرتے گل، یہ طرح طرح کے خوبصورت اور رنگین پھول ہمیشہ سے اردو شاعری کا محور رہے ہیں۔ آئیے پھولوں کے متعلق چند اشعار کا انتخاب پڑھتے ہیں۔

پھول کے موضوع پر اشعار

یہیں کہیں پہ مرے پھول دفن ہیں پیارے
یہیں کہیں پہ ہیں نوحے مری بہار کے بھی
رانا غلام محی الدین
۔
یہ جو صحرا میں کھلا پھول بنا ہے کانٹا
کسی تالاب کے پانی کا کنول ہو جائے
ارشد سعید
۔
بھری بہار میں اب بیٹھ کر یہ سوچتا ہوں
کیوں میرے در پہ کوئی پھول پھر کھلا ہی نہیں
ثقلین جعفری
۔
تتلیاں ، پھول ، باغ مرشد ہیں
آنکھ والو ! چراغ مرشد ہیں
کومل جوئیہ

پھول کے موضوع پر اشعار

لوگ کانٹوں سے بچ کے چلتے ہیں
میں نے پھولوں سے زخم کھائے ہیں
۔
ہم نے کانٹوں کو بھی نرمی سے چھوا ہے اکثر
لوگ بے درد ہیں پھولوں کو مسل دیتے ہیں
بسمل سعیدی
۔
میں چاہتا تھا کہ اس کو گلاب پیش کروں
وہ خود گلاب تھا اس کو گلاب کیا دیتا
افضل الہ آبادی
۔
کانٹوں سے گزر جاتا ہوں دامن کو بچا کر
پھولوں کی سیاست سے میں بیگانہ نہیں ہوں
شکیل بدایونی
۔
کانٹوں سے دل لگاؤ جو تا عمر ساتھ دیں
پھولوں کا کیا جو سانس کی گرمی نہ سہ سکیں
اختر شیرانی
۔
شبنم کے آنسو پھول پر یہ تو وہی قصہ ہوا
آنکھیں مری بھیگی ہوئی چہرہ ترا اترا ہوا
بشیر بدر
۔
آج بھی شاید کوئی پھولوں کا تحفہ بھیج دے
تتلیاں منڈلا رہی ہیں کانچ کے گلدان پر
شکیب جلالی
۔
اگرچہ پھول یہ اپنے لیے خریدے ہیں
کوئی جو پوچھے تو کہہ دوں گا اس نے بھیجے ہیں
افتخار نسیم

پھول کے موضوع پر اشعار

پتھر ہے تیرے ہاتھ میں یا کوئی پُھول ہے - 99Urdu - اردو ویب سائٹ

دل کی شاخوں سے شوخ پھولوں کو
ایک چنچل شریر کھینچ گیا
عاطف جاوید عاطف
۔
سوکھے سوکھے سیاہ پھولوں سے
آ رہی ہے کتاب کی خوشبو
آصف انجم
۔
پھولوں سے ہے وحشت نہ کسی رنگ سے وحشت
وحشت ہے تو بس دل پہ لگی زنگ سے وحشت
سید انوار زین
۔
چاند، کلیوں، کبھی پھولوں کی زیارت کی ہے
میں نے اک عمر محبت کی ریاضت کی ہے
صغیر احمد

News18 Urdu - ویلنٹائن ڈےاسپیشل :اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے  دو۔۔۔منتخب اشعار یہاں پڑھیں– Urdu News

یہ جو آنکھیں مَیں کسی پھول پہ رکھ دیتا ھُون
مُجھے کُچھ اور سُجھائی نہیں دیتا سائیں
رفیع رضا
۔
آگ میں پھول کھلے ہیں ،یہ سنا تھا لیکن
آج۔ شاداب گلابوں نے جلایا ہم کو
اظہاراللہ اظہار
۔
مَیں نے اُس جانِ بہاراں کو بہت یاد کیا
جب کوئی پھول میری شاخِ ہنر پر نکلا
احمد فراز
۔
خوشبو ہی جب پھولوں سے انکاری ہو
آس لگائے گلدانوں کا کیا ہوگا!
ثمریاب ثمر
۔
ہر کوئی رات کی رانی کا پجاری ٹھہرا
خشک پھولوں کو خریدار کہاں ملتے ہیں
عمران اعوان

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے
1 Comment

کمنٹ کریں