اڈوب اکروبیٹ ریڈر

Adobe Acrobat Reader
Adobe Acrobat Reader

مضمون نگار : مزمل عالی جاہ

اڈوب اکروبیٹ ریڈر،ایک فری پی ڈی ایف ریڈنگ سافٹوئیر ہے جو کہ سٹینڈرڈ طور پر پی ڈی ایف فارمیٹ ڈاکومینٹس کو کھولنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔اس کی بہت سی خصوصیات کے ساتھ ہی اس پی ڈی ایف ریڈر میں پرنٹنگ کا آپشن بھی موجود ہے،کامنٹس کے علاوہ،E-Signing کا آآپشن بھی موجود ہے۔Sync Feature کی مدد سے آپ اس کو ایک سے زاید ڈیوایسز کے ساتھ منسلق کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ایک منفرد اور موثر PDF reader کی تلاش میں ہیں تو آپ کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ اڈوب نے ہی ایف فارمیٹ کو ایجاد کیا اور اسے مارکیٹ میں لانچ کیا۔درحقیقت Adobe Acrobat Reader DC اڈوب کے تمام ہم سروں میں سب سے نمایاں PDF reader ہے۔یہ ایسا سافٹوئیر ہے جو آپ کے تمام آفس سافٹئیرز کلکشنز میں لازمی موجود ہوتا ہے۔

اڈوب کا یہ دعوہ پے کہ Adobe Acrobat Reader DC صرف ایک پہ ڈی ایف ریڈر نہیں ہے بلکہ ایک گلوبل سٹینڈڈرڈ ہے جس کی بنیاد پر تمام دیگر یکساں خصوصیت رکھنے والے پراڈکٹس کو مانپا جاتا ہے۔

آپ اپنی ڈاکومنٹس کو DropBox، WeTransfer اور اپنے من پسند پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوے شئیر بھی کر سکتے ہیں۔ اس پراڈکٹ کے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک واحدایسا پی ڈی ایف ریڈر ہے جو کہ اس طرح کے تمام کانٹنٹ کو کھولنے اور تعامل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اگرچہ یہ ایک مفت سافٹ وئیر ہے،اس کا ایک پیڈ فار پریمیم ورژن بھی موجود ہے جو کہ Subscription کے حساب سے کام کرتا ہے۔

یہ ایک ایسا پروگرام ہے جس کے زریعے آپ کسی بھی موبائیل ڈییوائس چاے وہ ایڈرائیڈ ہو یا آئی او ایس ہو میں بنا کسی مسئلے کے پی ڈی ایف ڈاکومنٹس کو کھول کر پڑھ سکتے ہیں۔

اس کے جدید ورژن میں ایک نئی سہولت بھی متعارف کروائی گئی ہے،اب آپ کسی بھی ڈاکومنٹ کو ہائی کالیٹی پی ڈی ایف فائیلز میں تبدیل کر سکتے ہیں اور Text Recognition کے زریعے کسی بھی تصویری ٹیکسٹ کو ایڈٹ ایبل ٹیکسٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

ایڈوب ریڈر کو ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شیئر کریں

کمنٹ کریں