ہرے رنگ کی مختصر پڑیا کے بےشمار فوائد

مضمون نگار : سید شہباز عالم

, ہرے رنگ کی مختصر پڑیا کے بےشمار فوائد

سبز الائچی سگریٹ نوشی کی تباہ کاریوں کے علاج میں بیحد مددگار ہے ۔


ہمیں پتہ نہیں ہوتا کہ چھوٹی چھوٹی قدرتی چیزوں میں فوائد کا کیسا خزانہ چھپا ہوا ہے۔ ہم اس سے یکسر بے نیاز ہیں اور نہیں جانتے کہ ہر گھر کے کچن میں موجود چھوٹی سی سبز الائچی ہماری زندگی میں کیسی تبدیلی لا سکتی ہے۔۔۔


چھوٹی الائچی نہ صرف منہ کو خوشبودار رکھتی ہے بلکہ منہ میں موجود ہر قسم کے مہلک بیکٹیریا کا صفایا بھی کرتی ہے- پیٹ کی بیماریوں میں بھی یہ جادوئ مسالحہ کار آمد ہے۔ وہ لوگ جو دائمی قبض یا گیس سے پریشان ہیں اگر اس کا باقاعدگی سے استعمال کریں تو اس مسئلے سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔


وہ لوگ جو سگریٹ نوشی کی کثرت کے باعث منہ کے کینسر یا منہ کی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں ان کو دن بھر میں کم از کم تین سے چار بار الائچی چھلکوں سمیت چبانا چاہئے ۔ تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ سبز الائچی اس حد تک پر اثر ہے کہ سگریٹ نوشی سے ہونے والی تمام تر بیماریوں اور تباہ کاریوں کی دوا بن سکتی ہے-


جنہیں دانتوں سے خون آتا ہو وہ الائچی کو پیس کر کھائیں ۔ منہ کے چھالوں ختم ہو جاتے ہیں اور زخم بھی اس ننھی سی جادوئی پڑیا سے ختم ہو جاتے ہیں- ایک تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ وہ لوگ جو اعصابی کمزوری کا شکار ہونے لگتے ہیں اور وہ بڑھاپے کی جانب تیزی سے مائل ہونے لگتے ہیں تو سبز الائچی کا استعمال ان میں بھرپور تازگی اور قوت کا باعث ہے


مصری لوگوں کو یہ یقین ہے کہ جو لوگ نسلوں میں بیٹے زیادہ چاہتے ہیں وہ الائچی کا استعمال کرکے اپنی نسل کو تیزی سے بڑھا سکتے ہیں -ایک ریسرچ میں ہائی بلڈ پریشر کے لوگوں کو بارہ ہفتے تک مسلسل تین گرام الائچی روزانہ کھلائی گئی اور یہ دیکھا گیا کہ ان کا بلڈ پریشر نارمل ہوا اور کچھ لوگوں میں جڑ سے ہی یہ بیماری ختم ہوگئی۔۔۔


جن کا وزن زیادہ ہے اور وہ اپنا وزن آسانی سے کم کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے بھی یہ ایک بہترین سپورٹ ہے۔الائچی کا قہوہ بھی بنا کر پیا جاتا ہے اسے چبا بھی سکتے ہیں۔۔۔یہ بلڈ شوگر کے لیول کو کافی حد تک کم کرتی ہے-


پوری دنیا میں چھوٹی الائچی پر تحقیق جاری ہے اور اس کے اوربے شمار فوائد وقت کے ساتھ سامنے آئیں گے۔۔۔اس لئے اسے اپنی روزمری کی زندگی کا حصہ بنانا کوئی گھاٹے کا سودا نہیں ہے

شیئر کریں

کمنٹ کریں