صندل کے فائدے

مضمون نگار : سید شہباز عالم

, صندل کے فائدے

صندل کا استعمال قدیم زمانے سے کیا جاتا ہے صندل کے فائدے سے ہم سبھی واقف ہیں ۔ اس میں جو اینٹی الرجک اجزاء پائے جاتے ہیں وہ جلد کے لیے بے حد بہترین ہے ۔ یہ جلد کے تمام مسائل کو حل کرنے میں معاون یے ۔
صندل کا صابن اور اسکے پاؤڈر کا استعمال کرنے سے جلن ،مہاسے، الرجی وغیرہ تمام ایسے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ صندل کو چہرے پر استعمال کرنے سے کوئی مضر اثرات بھی مرتب نہیں ہوتے۔
آئیے آج ہم آپ کو صندل کے چند فوائد بتائیں!

صندل کی یہ خاصیت ہے کہ یہ جلد کو ٹھنڈک پہنچانے کا کام کرتی ہے کیونکہ اس میں اینٹی انفلامیٹری اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ جلن، خارش، الرجی کو ٹھیک کرتا ہے ۔

 اگر کوئی کیڑا کاٹ لے جلد میںسوزش یا خارش ہو یا کسی قسم کا انفیکشن ہو جائے تو ایسی حالت میں صندل کا استعمال کرنا نہایت ہی مفید ہے۔


صندل میں یہ خوبی ہے کہ یہ چہرے کے مہاسے اور دانے بڑھانے والے جراثیموں کو مارتا ہے اور اس کا جلد پر استعمال مثبت نتائج سامنے لاتا ہے۔

صندل صابن کوچہرے پر استعال کرنے سے جلد نرم و ملائم اور شاداب ہو جاتی ہے

صندل کے صابن کا استعمال کرنے سے سورج کی تیز شعاعوں سے جھلس جانے والی جلد ٹھیک ہو جاتی ہے۔

صندل کوچہرے پر مسلسل استعال کرنے سے چہرے کی جلد نرم و ملائم ،شاداب اور چمکدار ہو جاتی ہے۔

مختلف اجزاء کے ساتھ صندل کے پاؤڈر کو ملا کر اپنی جلد کے مطابق ماسک تیار کرکے اس کا استعمال چہرے پر کیا جاسکتا ہے۔

شیئر کریں

کمنٹ کریں