سردیوں میں جلد کوخشکی سے بچانے کاآسان طریقہ

بشکریہ قومی تنظیم/ معین گریڈہوی

, سردیوں  میں جلد کوخشکی سے بچانے کاآسان طریقہ

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ہوامیں نمی کاتناسب کم ہوجاتاہے جس کا اثر ہماری جلد پرپڑتاہے اورجلد کھردری اورخشک ہونے کے ساتھ پھٹنے لگتی ہے ، ماہریین کے مطابق سرد موسم میں جلد کی حفاظت پرتھوڑی سی وجہ دے کر اس کی خوبصورتی اورنکھار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین امراض جلد کے مطابق زیادہ دیرتک گرم پانی سے نہانا بھی خشکی کاباعث بنتاہے اس لئے سرد مودم میں غسل کرتے وقت اس بات کادھیان رکھئے کہ پانی نیم گرم ہواور غسل کادورانیہ بھی دس منٹ سے زیادہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لئے نہانے سے پہلے پانی میں بے بی آئل یاکوئی اورتیل لے کر اس کے چند قطرے پانی میں ڈال لیں اور سرسوں یا کھوپرے کے تیل سے جسم پرمالش کریں ، طریقہ جلد کوشاداب رکھنے میں انتہائی معاون ہوتاہے۔

اس کے علاوہ نہانے کے بعد بدن اچھی طرح خشک کرلیں اور کسی اچھے سے باڈی لوشن سے مساج کریں ۔ روزانہ رات سونے سے قبل منہ دھوکر اچھی سی کولڈ کریم لگانا بھی فائدہ مند ہے۔ سردیوں میں صابن کااستعمال کم کرنا چاہئے کیونکہ اس سے جلد کی قدرتی نمی میں کمی ہوجاتی ہے اس کے علاوہ صابن کوجسم پرزیادہ رگڑنے سے بھی پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ اس طرح جلد پھٹنے اورمتاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ماہرین کے مطابق چہرے کی صفائی کے لئے بیسن کالیپ بہترین طریقہ ہے جس سے چہرہ چکنائی سے پاک اور فریش ہوجاتاہے۔ اگرکسی شخص کی جلد قدرتی طورپر خشک ہوتواسکے لئے صابن سے پاک موسچرائز زککلیز کا استعمال بھی فائدہ مند ہو سکتاہے۔

جن لوگوں کی جلد نازک ہوتی ہے سردیوں کے موسم میں ان کے ہاتھوں کی جلد بہت اترتی ہے۔ اس کے لئے ایک گلاس گلاب کے عرق میں دوچمچے گلیسرین ایک بڑے لیموں کارس ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ رات کو سوتے وقت مساج کریں اور صبحدھولیں اورکوئی اچھا سا لوشن لگائیں۔ سردیوں میں جلد کو تروتازہ اور شاداب رکھنے کے لیے رات کوسوتے وقت معیاری کولڈ کریم اور موشچرائزر کااستعمال کرنے سے جلد میںضروری نمی برقرار رہتی ہے اوریہ طریقہ اسے سرد موسم کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق سردیوں میں پانی کازیادہ جب کہ گرم مشروبات کااستعمال کم کردینا چاہئے ، کیوں کہ یہ جسم سے پانی کے اخراج کاباعث بنتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق سردموسم میںجلد کو ترو تازہ رکھنے کے لیے زیادہ پانی پیناچاہئے۔ سردیوں میں مالٹے ، سنگترے گاجر ، مولی اوردیگر موسمی پھلوں سے بھی جسم میں پانی کی کمی پوری کی جاسکتی ہیاور پانی سے ہم اپنی جلد کے لیے ضروری نمی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس طرح جلد کی شادابی برقرار رہتی ہے اور جلد موسم کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔

شیئر کریں
معین گریڈہوی کا تعلق گریڈیہہ ،جھارکھنڈ سے ہے ۔ مشہور شاعر اور صحافی ہیں ۔ روزنامہ قومی تنظیم پٹنہ میں سینئر صحافی ہیں ۔ مشاعروں میں بیحد مقبول ہیں

کمنٹ کریں