شب براءت کی دینی حیثیت

مضمون نگار : اعزاز کیانی

, شب براءت کی دینی حیثیت

امت مسلمہ میں جو دینی امور مختلف فیہ ہیں ان میں ایک مختلف فی مسئلہ شب براءت یا نصف شعبان کی دینی حثیت کا ہے. ایک طبقہ فکر نصف شعبان کی عند اللہ و عند الرسول ایک نمایاں حثیت کا قائل ہے جبکہ دوسرا طبقہ فکر اس حثیت سے منکر محض ہے.
میرےنزدیک پہلی بنیادی بات جو قابل لحاظ ہے وہ یہ ہے کہ شب براءت یا نصف شعبان کی بابت کلام اللہ مطلق خاموش یے اور اس بابت جو کچھ بھی بیان ہوا ہے وہ روایت میں بیان ہوا ہے.
ان تمام روایات کو جہاں تک میں دیکھ سکا ہوں اس کے مطابق اس مسئلہ سے متعلق کچھ روایت صریحاً ضعیف ہیں جبکہ کچھ روایت صحیح ہیں یا کم از کم میرے پاس ایسا کوئی قرینہ نہیں کہ ان ( صحیح روایات) میں کسی نوع کے ضعف کی نشاندہی کی جا سکتی ہو.


البتہ ان تمام روایات کے جائزہ سے جو بات متحقق ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ روایات ایسی نہیں ہیں کہ شب براءت کی دینی حثیت پر کوئی قطعی حجت قائم کرتی ہوں. بلکہ میرےنزدیک شب برات یا شب برات کی دینی حثیت یا اس شب کی عبادت کوئی ایسی چیز ہی نہیں ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کو یا اللہ کے دین کو مطلوب و مقصود ہو. اگر شب براءت ایسی ہی کسی منفرد حثیت کی حامل شب ہوتی تو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو کبھی دو چار اصحاب تک یا اخبار احاد تک محدود نہ کرتے بلکہ اس کی عام تلقین ہوتی اور یہ تلقین بھی ہم تک تواتر سے منتقل ہوتی.ا سکے برعکس لیلتہ القدر کی فضیلت نہ صرف قران میں صریحاً مذکور ہے بلکہ روایت میں مکمل متشرح ہے.
علاوہ ازیں یہ روایت بجائے خود بھی دوسرے درجے کی صحاح یا کتب احادیث ( مثلاً نسائی, ابن ماجہ, مشکوۃ, مسند وغیرہ) میں موجود ہیں اور صحیحین ( بخاری و مسلم ) اس طرح کی روایات سے یکسر خالی ہیں.


لیکن چونکہ کچھ روایات بسند صحیح بھی مروی ہیں لہذا جو لوگ اس شب کو عبادت کرتے ہیں تو میرے نزدیک ہمارے پاس اسکا بھی کوئی قرینہ موجود نہیں انکو اس عبادت سے روکیں بلکہ واقع یہ ہے اگر لوگ اس روایت کی وجہ سے اللہ کی جانب رجوع کرتے ہیں تو یہ امر بجائے خود قابل تعریف امر ہے
لیکن میرے نزدیک اگر کوئی شخص اس شب کسی عبادت کا اہتمام نہیں کرتا یا اس حثیت میں نصف شعبان کا قائل نہیں جس حثیت میں آپ قائل ہیں تو وہ کسی امر مشروع کا تارک ہو گا اور نہ اسے عند اللہ گناہگار قرار دیا جا سکتا ہے.
***
اپنی تحریر اس میل پہ ارسال کریں
lafznamaweb@gmail.com

شیئر کریں

کمنٹ کریں