شہتوت کے شاندار فائدے

shahtoot toot شہتوت

شہتوت کے اتنے فائدے کہ گنتی کم پڑجائے! اس میں پوشیدہ صحت کے راز ضرور جانیں۔۔
شہتوت تو ہر کوٸی کھاتا ہے لیکن فاٸدہ کوٸی نہیں بتاتا ہے

شہتوت یا توت ایک چیز کے دو نام ہیں۔پاک و ہند میں شہتوت بڑی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔رنگت کے لحاظ سے شہتوت سبز،لال،سفید اور کالے ہوتے ہیں ۔کالے شہتوت زیادہ مفید ہوتے ہیں ۔بچے بوڑھے اور خواتین سبھی اس کو بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔موسم گرما میں شہتوت مارچ کے آخر میں بازار میں بھی ملنا شروع ہو جاتے ہیں۔نہ صرف یہ سستا پھل ہے بلکہ عام مل جاتا ہے۔اس پھل کو خشک کر کے بھی کھایا جاتا ہے۔

ویسے تو شہتوت کا ذائقہ بڑا مزیدار ہے لیکن خشک حالت میں بھی یہ لذیز ہوتا ہے۔موسم گرما کے تمام پھل بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں لیکن شہتوت کھانے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔اس کا رس عام طور پر طبعی لحاظ سے فائدہ مند ہوتا ہے اکثر طبیب اپنے مریضوں کو شہتوت کا رس پینے کو کہتے ہیں۔اس سے آپ اس کے فوائد کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ شہتوت قدرت کا کتنا انمول تحفہ ہے۔جو شخص روزانہ ان کا استعمال کرتا ہے وہ قبض جیسے مرض سے محفوظ رہتا ہے۔شہتوت انسان کے مدافعتی نظام کو مظبوط کرتا ہے۔ لہذا شہتوت دو گھنٹوں میں ہضم بھی ہو جاتا ہے۔شہتوت کا شربت اگر گرمی کے موسم میں استعمال کیا جائے تو اس سے گرمی کی شدت کم محسوس ہوتی ہے۔

شہتوت میں وٹامن اے،بی،سی،ڈی اور ای پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں کیلشیم،پوٹاشیم،فولاد،تھایا مین،ہائیر ڈاکسن اور فائیبر بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کے اجزاء کی موجودگی کی وجہ سے کینسر جیسے موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ جبکہ شہتوت کھانے سے ہمیں کیا کیا فوائد ہو سکتے ہیں یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

شہتوت کے فوائد

  • شہتوت چڑچڑاپن، غصہ اور گھبراہٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔
  • اس کے علاوہ شہتوت سکون پہنچاتا ہے۔
  • شہتوت خون کا سبب بنتا ہے۔
  • مزید یہ کہ شہتوت جگر اور تلی کے لئے نہایت مفید چیز ہے۔
  • شہتوت ام الامراض قبض کو دور کرتا ہے۔
  • اسی طرح شہتوت سر درد سے نجات دلاتا ہے۔
  • شہتوت ہیضہ اور بخار میں کھانا فائدہ مند رہتا ہے۔
  • جبکہ شہتوت کھانے سے کھانسی میں آرام ملتا ہے۔
  • شہتوت کھانے سے ٹانسلز میں فائدہ ہوتا ہے۔
  • ایک اور فائدہ یہ کہ شہتوت کھانے سے انسان معدے کی تیزابیت سے بچا رہتا ہے۔
  • شہتوت کھانے سے دل کی دھڑکن نارمل رہتی ہے۔
  • مزید یہ کہ شہتوت کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
  • شہتوت پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔
  • کالا شہتوت دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
  • شہتوت نزلہ و زکام میں مفید ہوتا ہے۔
  • اس کے علاوہ شہتوت پیشاب کی جلن میں استعمال کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔
  • شہتوت بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے۔
  • اسی طرح شہتوت جلد کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے۔
  • شہتوت کھانے سے رنگت بھی نکھر جاتی ہے۔
  • شہتوت شریانوں کی سختی کو دور کر تا ہے۔
شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں