شخصیت کے موضوع پر اشعار

کردار پر شاعری شخیت

شخصیت ایک منتوع موضوع ہے۔ کسی بھی انسان کے عادات و اطوار اور رہن سہن سے اس کی شخصیت طے ہوتی ہے۔ اردو زبان کے شعراء نے شخصیت کے موضوع پر بہترین اور منفرد اشعار کہہ رکھے ہیں۔ شخصی شاعری اردو شعر و سخن میں اہم مقام رکھتی ہے۔ آئیے اس موضوع پر کچھ عمدہ شعروں کا مطالعہ کرتے ہیں۔

شخصیت شاعری

ترا وجود تری شخصیت کہانی کیا
کسی کے کام نہ آئے تو زندگانی کیا
دنیش کمار
۔
شخصیت اس نے چمک دار بنا رکھی ہے
ذہنیت کیا کہیں بیمار بنا رکھی ہے
گووند گلشن
۔
تمام شخصیت اس کی حسیں نظر آئی
جب اس کے قتل کی اخبار میں خبر آئی
اظہر عنایتی

ہماری شخصیت کیا شخصیت ہے
ہر اک تیور دکھاوے کی پرت ہے
کنول ضیائی
۔
کتنا نیچے گرا لیا خود کو
آپ نے شخصیت پرستی میں
رازق انصاری

شخصیت کو ذلیل کرتا ہے
جھوٹے فن کے غبار کا سایہ
سرفراز خان وقار
۔
درد دل معتبر بھی ہوتا ہے
شخصیت کا اثر بھی ہوتا ہے
شریف منور
۔
شخصیت اپنی بکھر سکتی نہیں
دوستی کا اور وفا کا ساتھ ہے
عظمیٰ اقبال
۔
گھٹن ہوتی ہے دوہری شخصیت سے
دل آئینے کی صورت چاہتا ہوں
منیر سیفی
۔
مخالفت سے مری شخصیت سنورتی ہے
میں دشمنوں کا بڑا احترام کرتا ہوں
بشیر بدر

شخصیت اشعار Shakhsiyat Shayari Poetry

روشنی میں اپنی شخصیت پہ جب بھی سوچنا
اپنے قد کو اپنے سائے سے بھی کم تر دیکھنا
حمایت علی شاعر
۔
ہے عزیز اپنا اسے شخصی مفاد
مصلحت بیں آج کا فن کار ہے
برقی اعظمی
۔
بیٹھ کر تیری گلی میں بیٹھنے والوں کے پاس
خاک کر لیں اپنی شخصی عظمتیں تیرے لئے
بسمل سعیدی
۔
اس کی تو شخصیت بھی نہیں مجھ پہ کھل سکی
جس شخص کو میں لکھ کے کئی شعر دیتا تھا
صوفی ندیم بھابھہ
۔
بھابھہ تجھ کو کیا معلوم ہے شخصیت اس لڑکی کی
جس کی خاطر تو نے پی کر شعر کہے برباد ہوا
ندیم بھابھہ

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں