سنگھاڑے کے فوائد

سنگھاڑے کے فوائد
سنگھاڑے کے فوائد

سنگھاڑا کھانے میں تو آپکو بہت اچھا لگتا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ جسم اور صحت کے لئے بہت مفید ہے اور ساتھ ہی یہ بہت ساری بیماریوں کو بھی دور کرتا ہے۔جیسے ہی سردی آتی ہے سنگھاڑا دکانوں میں ملنا شروع ہوجاتا ہے۔ لوگ اسے بڑے شوق سے خرید کر کھاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں سنگھارا خوبیوں سے بھرا ہوا ہے ۔ یہ کئی بیماریوں سے آپکو بچاتا ہے ۔ آئیےآج اس کی افادیت کے بارے میں جانتے ہیں ۔

دمہ کے مریضوں کے لئے سنگھاڑا بہت فائدہ مند ہے۔ باقاعدگی سے کھانے سے سانس کے مسائل سے نجات ملتی ہے۔

سنگھاڑا بواسیر جیسی مشکل بیماریوں کو بھی دور کرتا ہے

سنگھاڑے کھانے سے پھٹی ایڑیاں ٹھیک ہو جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ اگر جسم میں کہیں درد ہو یا سوجن ہو تو اسے جسم کے کسی بھی مقام پر لیپ بنا کر لگانا بہت فائدہ مند ہے

اس میں کیلشیم بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کو کھانے سے ہڈیاں اور دانت مضبوط رہتے ہیں۔ نیز یہ آنکھوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔

حمل کے دوران سنگھاڑا کھانے سے ماں اور بچے دونوں صحت مند رہتے ہیں۔ اس سے اسقاط حمل ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سنگھاڑے کھانے سے پیریڈ کے مسائل بھی ختم ہوتے ہیں

سنگھڑا جسم کو توانائی بخشتا ہے اس لئے اسے کو روزے میں افطار میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس میں آئوڈین بھی ہوتا ہے جو گلے کی بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے
—–
اپنی تحریر اس میل پہ ارسال کریں
lafznamaweb@gmail.com

شیئر کریں

کمنٹ کریں