سیاست پہ اشعار

Read Urdu Poetry on the topic of Politics Par Urdu Shayari (Syasat Pe Sher o Shayari). You can read famous Urdu Poems about Political Urdu Poetry (Rajneeti Poetry in Urdu language) and Urdu Sher o Shayari Whatsapp Status. Best and popular Urdu Ghazals and Nazms can be shared with friends. Urdu Tiktok Status Poetry and Facebook Share Urdu Poetry available.

سیاست شاعری سیاسی اشعار

سیاست کے موضوع پر بہترین اردو شعر و شاعری پڑھنے کے لئے مندرہ ذیل منتخب اشعار پر نظر دوڑائیے۔ سیاسی لیڈروں اور سیاست پر اشعار پڑھیں

دشمنی جم کر کرو لیکن یہ گنجائش رہے
جب کبھی ہم دوست ہو جائیں تو شرمندہ نہ ہوں
بشیر بدر
۔
ہر آدمی میں ہوتے ہیں دس بیس آدمی
جس کو بھی دیکھنا ہو کئی بار دیکھنا
ندا فاضلی
۔
نئے کردار آتے جا رہے ہیں
مگر ناٹک پرانا چل رہا ہے
صابر دت

ایک آنسو بھی حکومت کے لیے خطرہ ہے
تم نے دیکھا نہیں آنکھوں کا سمندر ہونا
منور رانا
۔
کانٹوں سے گزر جاتا ہوں دامن کو بچا کر
پھولوں کی سیاست سے میں بیگانہ نہیں ہوں
شکیل بدایونی
۔
یہ سیاست بھی عجب کھیل ہے بھولے پنچھی
یہاں صیاد بھی تم ہو تو تہہ ِ دام بھی تم
وصی شاہ

سیاست پہ اشعار

کرسی ہے تمہارا یہ جنازہ تو نہیں ہے
کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے
ارتضی نشاط
۔
دیکھو گے تو ہر موڑ پہ مل جائیں گی لاشیں
ڈھونڈوگے تو اس شہر میں قاتل نہ ملے گا
ملک زادہ منظور احمد
۔
دھواں جو کچھ گھروں سے اٹھ رہا ہے
نہ پورے شہر پر چھائے تو کہنا
جاوید اختر
۔
عشق میں بھی سیاستیں نکلیں
قربتوں میں بھی فاصلہ نکلا
رسا چغتائی
۔
سمجھنے ہی نہیں دیتی سیاست ہم کو سچائی
کبھی چہرہ نہیں ملتا کبھی درپن نہیں ملتا
نامعلوم


مجھ سے کیا بات لکھانی ہے کہ اب میرے لئے
کبھی سونے کبھی چاندی کے قلم آتے ہیں
بشیر بدر
۔
ان سے امید نہ رکھ ہیں یہ سیاست والے
یہ کسی سے بھی محبت نہیں کرنے والے
نادم ندیم
۔
یہ سچ ہے رنگ بدلتا تھا وہ ہر اک لمحہ
مگر وہی تو بہت کامیاب چہرا تھا
عنبر بہرائچی
۔
وہ تازہ دم ہیں نئے شعبدے دکھاتے ہوئے
عوام تھکنے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
اظہر عنایتی

شیئر کریں
صدف اقبال بہار، انڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں۔

کمنٹ کریں