شوگر کنٹرول کرنے کے گھریلوعلاج

مضمون نگار : سید شہباز عالم

, شوگر کنٹرول کرنے کے گھریلوعلاج

شوگر اب ایک عام مرض بن چکا ہے اور ہر دوسرے شخص کو یہ مرض لاحق ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم مہنگے ترین علاج کے بعد بھی اس سے نجات حاصل نہیں کر پاتے ۔ اس مضمون کے ذریعہ آج ہم آپکو شوگر کنٹرول کے چند بیحد کارآمد نسخے بتائیں گے
اگرکسی کو شوگر ہے تو سب سے پہلی احتیاطی تدابیر یہ ہے کہ وہ پیدل چلیں ۔ ایک گھنٹہ پیدل چلنے سے بہت سارے امراض دور ہوتے ہیں ۔ پیدل چلنے سے ہر وہ چیز جو ہمارے جسم میں زیادہ یا کم ہے وہ ضروت کے مطابق ہو جاتی ہے ۔
روز مرہ کی زندگی میں کسرت کرنا بیحد ضروری ہے ۔ہلکی کثرت جیسے یوگ وغیرہ کرنا یا روز تھوڑا ٹہلنے سے گلوکوز لیول پر اثر پڑتا ہے ۔
زیادہ دیر تک کمپیوٹر پہ نہ بیٹھیں ۔ شوگر لیول سنبھالنے کے لئے تھوڑی تھوڑی دیر پہ اسٹریچ کریں یا ٹہل کر آئیں ۔کھانا کھانے کے بعد ہلکی رفتار سے ٹہلنے سے صحت میں بدلاؤ آتا ہے ۔ دھیان رکھیں کھانا کھانے کے بعد بھاری کسرت نہ کریں ۔


وقت وقت پہ شوگر لیول کی مانیٹرنگ شوگر کے علاج کا اہم گھریلو طریقہ ہے ۔
اگر آپ دوا نہیں کھانا چاہتے تو اپنی غذا پہ سختی سے کنٹرول رکھیں ۔ کھانے کی سخت نگرانی سے گلوکوز لیول کنٹرول میں رہتا ہے ۔
آٹا، جو، جوار یا باجرے سے بنے کھانے کھائیں ۔ جن سے آپکو اپنا گلوکوز کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔اور جسم کو فائبر ملے گا ۔
ہلکا پھلکا کھانے کے لئے کٹے ہوئے پھل،چھاچھ،دالیں ،ابلے ہوئے انڈوں کا استعمال کریں ۔
شوگر کنٹرول میں رکھنے کے لئے کھانا کم وقفے کے ساتھ کھائیں ۔ زیادہ دیر تک خالی پیٹ رہنا بھی شوگر بڑھاتا ہے ۔
گیہوں کے چھوٹے چھوٹے پودوں کے رس کو آیوروید میں امرت مانا گیا ہے ۔یہ بے شمار بیماریوں کو جڑ سے ختم کرتا ہے ۔اسے گرین بلڈ کے نام بھی جانا جاتا ہے ۔ گیہوں کے پتوں کا آدھا کپ تازہ رس روز صبح صبح پینے سے شوگر کے مرض میں بہت افاقہ ہوتاہے ۔
شوگر کو ٹھیک کرنے کے لئے روز تین چارتلسی کے پتے خالی پیٹ کھائیں ۔ آپ اسکا جوس بھی لے سکتے ہیں ۔
بلڈ شوگر کے لیول کو کم کرنے کے لئے آپ ایک مہینہ ہر دن اپنے کھانے میں ایک گرام دال چینی شامل کریں۔


گرین ٹی بھی شوگر کنٹرول کرنے میں مدد گار ہے ۔
املتاس کے پتوں کا ایک چوتھائی رس صبح کالی پیٹ پینے سے بلڈ شوگر کنٹرول میں رہتا ہے ۔
شوگر کے لئے سونف بہت مفید ہے ۔ سونف کھانے سے بلڈ شوگر کنٹرول میں رہتا ہے ۔ کھانے کے بعد سونف کھانے کی عادت ڈال لینی چاہئے ۔
جنہیں شوگر ہو چکا ہے یا بہت زیادہ ہے وہ جامن کثرت سے کھائیں ۔
جامن کھانے کے بعد جامن کی گٹھلیاں رکھ لیں ۔اور جب جامن کا سیزن ختم ہو جائے تو ان گٹھلیوں کا پاؤڈر بنا کرصبح شام ایک چمج کھائیں ۔
جامن کا سرکہ بھی شوگر میں بہت مفید ہے ۔ دن میں دو تین بار کھانے سے شوگر کنٹرول کرنے میں بہت مددملتی ہے۔
جامن کی نئ پتیاں جنہیں کونپل بھی کہا جاتا ہے سو گرام ، نیم کے کونپل سو گرام اور سو گرام کالی مرچ ۔ ان تینوں کو برابر مقدار میں لے کر پیس کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں اور صبح شام چار چار گولیاں چالیس دن تک کھائیں ۔شوگر ختم ہو جائے گا
******
اپنی تحریر اس میل پہ ارسال کریں
lafznamaweb@gmail.com

شیئر کریں

کمنٹ کریں