سورج اور زمین کی آگ میں فرق

سورج اور زمین
سورج اور زمین

مضمون نگار : رمضا خالق

سورج میں نیوکلیائی تعامل (Necular Reaction) ہوتا ہے جسے نیوکلیئر فیوژن کہتے ہیں۔ جبکہ آگ ایک کیمیائی تعامل (Chemical Reaction) ہے۔


سورج میں نیوکلئیر فیوژن کے عمل سے پہلے ہائیڈروجن کے آئسو ٹوپ کے دو مرکزے یعنی دو پروٹونز آپس میں ضم ہو کر ہائیڈروجن کا آئسو ٹوپ ایک پروٹون اور ایک نیوٹرون بناتے ہیں اور بدلے میں نیوٹرینو اور اینٹی الیکٹرون خارج کرتے ہیں۔ یہ بیٹا پلس ڈیکے کہلاتا ہے۔ اس عمل کے دوران بہت ساری انرجی خارج ہوتی ہے۔ پھر ہائیڈروجن کا یہ آئسو ٹوپ ہائیڈروجن کے دوسرے آئسو ٹوپ، جس میں ایک پروٹون ہوتا ہے، سے تعامل کرتا ہے۔ اور ہیلیم کا ایک آئسو ٹوپ بناتا ہے جس میں دو پروٹونز اور ایک نیوٹرون ہوتا ہے۔ اس عمل میں پھر سے الیکٹرومگنٹیک ریڈی ایشنز خارج ہوتی ہیں۔ ہیلیم کا یہ آئسو ٹوپ جب اپنے جیسے ہیلیم کے آئسو ٹوپ سے تعامل کرتا ہے تو ہیلیم کا ایک دوسرا آئسو ٹوپ بنتا ہے جس میں دو پروٹونز اور دو نیوٹرونز ہوتے ہیں یہ ہیلیم کی سٹیبل شکل ہے۔ اس کے ساتھ دو ہائڈروجن کے مرکزے بنتے ہیں اور بہت ساری توانائی خارج ہوتی ہے۔ اس سارے عمل کو ہم فیوژن کہتے ہیں جو نیوکلئیس میں پروٹونز اور نیوٹرونز کے بڑھنے سے ہوتی ہے۔ جبکہ آگ ایک کیمیائی تعامل ہے جس میں نیوکلئیس ڈیکے نہیں کرتا بلکہ مالیکیولز، جو ایٹمز سے بنے ہوتے ہیں، میں ایٹمز آگے پیچھے ہوتے ہیں۔ کچھ اس طرح کہ میتھین گیس جس میں ایک کاربن ایٹم اور چار ہائیڈروجن ایٹم ہوتے ہیں جب آکسیجن سے تعامل کرتے ہیں تو کاربن ڈائی آکسائڈ اور واٹر ویپرز ملتے ہیں اور توانائی خارج ہوتی ہے۔ نیچے تصویر میں دیکھایا گیا ہے۔

, سورج اور زمین کی آگ میں فرق


سورج میں آگ نہیں لگی ہوئی ہے بلکہ فیوژن کے عمل سے وہاں حرارت اور روشنی پھوٹ رہی ہے۔
آگ ایک کیمیائی عمل سے پیدا ہوتا ہے جسے کمبسشن (combustion) کہتے ہیں۔ کمبسشن میں کسی بھی ایندھن اور آکسیجن کا آپس میں کیمیکل ری ایکشن ہوتا ہے اور نتیجے میں حرارت اور روشنی کا اخراج ہوتا ہے۔
جب کہ فیوژن کوئی کیمیائی عمل نہیں بلکہ ایک نیوکلیائی عمل ہے جس میں ہلکے عناصر کے نیوکلیسز باہم فیوز ہوکر بھاری عناصر کے نیوکلیسز میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں