سیف الرحمن ادیؔب کی سولفظی کہانیاں

افسانہ نگار : سیف الرحمن ادیؔب جلیبی سو لفظی کہانی وہ جلیبی کا ٹکڑا تھا،جو حلوائی کے تھال سے نیچے گر گیا تھا۔گرتے وقت صاف تھا،لیکن چند ہی لمحوں میں دھول ہو گیا،اس پر لگی چکناہٹ مٹی کو اپنے سینے سے لگا رہی تھی۔بھرا بازار تھا،کوئی سامنے سے گزرتا تو وہ ٹکڑا کچھ دیر کو… Continue reading سیف الرحمن ادیؔب کی سولفظی کہانیاں

عشاء

افسانہ : عشاء افسانہ نگار : سید کامی شاہ، کراچی سونے کے ٹھیکروں سے کھیلتے لڑکوں سے لڑائی کے بعد میں بھاگا تھا اور کسی سنگِ راہ سے ٹھوکر کھا کر منہ کے بل زمین پر گرا تھا۔دھیان سے مُنا۔۔۔۔،، کسی شفیق ہاتھ کا لمس میرے سر سے ہوتا ہوا چہرے اور شانے تک آیا… Continue reading عشاء

تبسم اور میرا سچ

تحریر : مشرف عالم ذوقی ہم ہیں تو کہانیاں ہیں۔ ایک وقت آتا ہے جب کہانیاں پیچھے چھوٹ جاتی ہیں۔ نیما، مہک احمد اور بھی کتنے نام…. یہ سب پیچھے چھوٹ گئے۔ اب ہمارا ایک ٢٥ سال کا بیٹا ہے۔ عشق ابھی بھی آواز دیتا ہے تو تبسم مسکراتی ہوئی میری آنکھوں میں اتر جاتی… Continue reading تبسم اور میرا سچ

ادب اطفال اور آج کے ادیب : ایک جائزہ

مضمون نگار: ذوالفقار علی بخاری ادب اطفال بچوں کے لئے لکھا جانے والا ادب ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بھی مختلف موضوعات پر لکھا جا رہا ہے۔اگرچہ وقت کے جدید تقاضوں کے مطابق لکھنے والے کم ہیں مگر جو بھی لکھ رہے ہیں وہ اس سے بھرپور انصاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہمارے… Continue reading ادب اطفال اور آج کے ادیب : ایک جائزہ

سنڈے اسپیشل کالم

اردو ادب میں غیر کا مسئلہ کالم نگار : مشرف عالم ذوقی آنکھیں کھلتے ہی لامحدود و لا متناہی سوالوں کے شیش محل ہوتے ہیں جس کا ہر دروازہ ایک بھول بھلےّاں ہوتا ہے۔ بے بس و مجبور انسان کی مجموعی شناخت اس کنج قفس میں اسرار ورموز کی پرتیں ادھیڑتے، تلاش کرتے ہوئے رائیگاں… Continue reading سنڈے اسپیشل کالم

سنڈے اسپیشل کالم

نا آسودگی اور ادیب کی ذہنی فکر کا رشتہ کالم نگار : مشرف عالم ذوقی الف لیلیٰ یاہزار داستان۔۔ ہم اس داستان سے کبھی باہر نہیں آ سکے۔ یہ داستان ایسی ہے کہ عورت مرد کے رشتوں کے تسلسل سے یہ داستان بار بار پیدا پیدا ہوتی رہے گی۔ ڈی ایچ لارینس کے ناولوں میں… Continue reading سنڈے اسپیشل کالم

اردو زبان کی تشکیل اور نظریات

مضمون نگار : ڈاکٹر محمد حامد علی خان اردو زبان کی ابتدائی تشکیل پیچیدہ معاشرتی، سیاسی اور تہذیبی مراحل سے گزری ہے۔ ماہرین ِ لسانیات اس پر بہرحال متفق ہیں کہ دیسی اور بدیسی، مقامی اور غیرمقامی، ملکی اور غیرملکی، معاشرتی اور تہذیبی اشتراک و اختلاط نے زبان اردو کی تشکیل میں نمایاں حصہ لیا… Continue reading اردو زبان کی تشکیل اور نظریات

غالب کے خطوط میں تاریخی مصوری

مضمون نگار : داکٹر صالحہ صدیقی یک قلم کاغذ آتش زدہ ہے صفحہ ٔ دشتنقش پا میں ہے تب گرمی رفتار ہنوز (غالبؔ) غالبؔ کے فکر وفن ان کی شاعری پر اردو کے ممتاز قلمکاروں اور مفکروں و دانشوروں نے اپنے نظریات پیش کیے اور نئے انکشافات کیے ۔جہاں تک بات ان کی مکتوب نگاری… Continue reading غالب کے خطوط میں تاریخی مصوری

تقلید

افسانہ نگار : محمد جاوید انور “آؤ لڑکیوں کو نمبر دیتے ہیں ۔”یونیورسٹی میں آئے ہمیں تیسرا ہفتہ تھا اور مخلوط تعلیم ہم میں سے چند کے لیے بالکل نئی ۔ یہ محفل لڑکوں کے ہوسٹل نمبر تین میں خالد فاروقی کے چھوٹے سے کیوبیکل میں منعقد تھی۔نہیں یار۔ سب اپنے اپنے حساب سے جماعت… Continue reading تقلید