سیف الرحمن ادیؔب کی سولفظی کہانیاں

افسانہ نگار : سیف الرحمن ادیؔب جلیبی سو لفظی کہانی وہ جلیبی کا ٹکڑا تھا،جو حلوائی کے تھال سے نیچے گر گیا تھا۔گرتے وقت صاف تھا،لیکن چند ہی لمحوں میں دھول ہو گیا،اس پر لگی چکناہٹ مٹی کو اپنے سینے سے لگا رہی تھی۔بھرا بازار تھا،کوئی سامنے سے گزرتا تو وہ ٹکڑا کچھ دیر کو… Continue reading سیف الرحمن ادیؔب کی سولفظی کہانیاں

مولوی صاحب

افسانہ : مولوی صاحب صفدر علی حیدری حلیہ تو روایتی مولویوں جیسا ہی تھا ہاں مگر ایک بات اسے دوسروں سے ممتاز کرتی تھی اور وہ تھی آنکھ میں شرم اور لحاظوہ سر جھکا کر بات کرتا تھا ۔۔۔ مجھے اس کی آنکھوں میں جھانکنے میں خاصی دقت ہوئی بار بار اسے مخاطب کرنا پڑا… Continue reading مولوی صاحب

افسانہ : نیم بے اولاد

افسانہ نگار : اشرف گِل گاؤں کے لوگوں کا تو یہی خیال تھا۔ کہ سراج دین ( عرف سا جھا) کی اب شادی نہیں ہونے والی ۔ کیونکہ اسکا کوئی سگا بھائی اور نہ ہی کوئی بہن تھی ۔ والدین جب تک زندہ تھے ۔ ان کے سہارے وہ اپنے دیگر خاندان کے لوگوں کے… Continue reading افسانہ : نیم بے اولاد

افسانہ: چھید

افسانہ نگار : مائرہ انوار راجپوت جتنی سفاک زندگی میرے ساتھ تھی اس سے کہیں زیادہ سفاک اور ظالم میں خود اپنے ساتھ تھی۔۔۔۔ایک ہی تجربہ بار بار ہونے کے باوجود خوش فہمیوں کی اونچی اونچی مگر کمزور بنیاد والی عمارتیں کھڑی کر لینا شاید میری فطرت تھی۔جسامت کے لحاظ سے بظاہر میں کمزور تھی… Continue reading افسانہ: چھید

تتلیاں آواز دیتی ہیں

افسانہ نگار : نصرت اعوان شام دور کھڑی شرما رہی تھی ۔آسمان سورج کی آخری تمازت سے گلابی ہونے لگا تھا۔۔ پرندوں کے جھنڈ اپنے اپنے ٹھکانوں کی طرف محو پرواز تھے۔۔ہر روز نماز عصر کے بعد یہ منظر چاے کا کپ ہاتھ میں لیے بالکنی سے دیکھنا میرا معمول تھا۔میں کچھ دیر کے لئے… Continue reading تتلیاں آواز دیتی ہیں

لِواِن ریلیشن سے پرے

افسانہ نگار : ڈاکٹرپرویز شہریار بھوک کی جبلت نے اُن دونوں کوایک کروڑ بیس لاکھ کی گنجان آبادی والے شہر میں ایک چھت کے نیچے ایک ہی کمرے کے اندر بلکہ ایک ہی بستر پر سونے کے لیے مجبور کردیا تھا۔بھوک چاہے ناف کے اُوپر کی ہو یا ناف کے نیچے کی—– بھوک تو بھوک… Continue reading لِواِن ریلیشن سے پرے

صنف‌ افسانہ اور اس کا آغاز و ارتقا

مضمون نگار : ڈاکٹر احمد علی جوہر اردو کی جدید نثری اصناف میں افسانہ کو ایک اہم صنف مانا گیا ہے۔ اردو میں اسے مختصرافسانہ اور کہانی بھی کہا گیا ہے۔ اپنی صنفی خصوصیات کے اعتبار سے افسانہ، داستان اور ناول سے مختلف صنف ہے۔ ناول اگر زندگی کے ایک دور کا احاطہ کرتا ہے… Continue reading صنف‌ افسانہ اور اس کا آغاز و ارتقا

مردہ خانے میں عورت: ایک خوفناک سیاہ بیانیہ

مضمون نگار : قسیم اظہرlafznamaweb@gmail.com میں زندہ ہوںمیری روح میرے پاس ہےمگر میں/مر چکاہوںاور یہ نہ تو مذاق ہے اور ناہی نظروں کا دھوکہ .میں ہی کیوں؟یہاں جتنے ہیں/میں/ہم /اور سب/مر چکے ہیں/سب مردے ہیں .اور جو کچھ بھی تمہاری نگاہوں کے سامنے ہے/وہ ایک مردہ گھرہے ۔ مجھے بہت تعجب ہوا کہ مردہ گھر… Continue reading مردہ خانے میں عورت: ایک خوفناک سیاہ بیانیہ