تنہائی پر اشعار

Read Urdu Poetry on the topic of Tanhai Par Urdu Shayari (Tanhaai Pe Shayari Status). You can read famous Urdu Poems about Loneliness Urdu Poetry and Akela Pan Alone Urdu Poetry Sher o Shayari Whatsapp Status. Best and popular Urdu Ghazals and Nazms can be shared with friends. Urdu Tiktok Status Poetry and Facebook Share Urdu Poetry available.

تنہائی انسانی زندگی کا ایسا دلفریب جزو ہے جس کی موجودگی مفید بھی ہے اور نقصان دہ بھی۔ مادی زندگی کے روزگار میں جکڑے لوگوں کے ہجوم میں ہر شخص اندرونی طور پر تنہا ہے۔ تنہائی محض لوگوں سے دوری ہی کا نام نہیں، بلکہ خلقت کی موجودگی میں بھی اپنے جذبات اور احساسات کو جب کوئی سمجھنے والا میسر نہ ہو، تو انسان ان لوگوں کے درمیان خود کو تنہا محسوس کرتا ہے۔ دورِ جدید کی تنہائی یہی ہے۔ تنہائی کے موضوع پر چند بہترین اشعار کا انتخاب پڑھیے۔

URDU POETRY LOVER — تنہائی شاعری حصہ اول "لاک ڈاؤن " کے حوالے...

تنہائی پر اشعار

تیرا پہلو ترے دل کی طرح آباد رہے
تجھ پہ گزرے نہ قیامت شب ِ تنہائی کی
پروین شاکر
۔
تیرے ہوتے ہوئے آ جاتی ہے ساری دنیا
آج تنہا ہوں تو کوئی نہیں آنے والا
احمد فراز
۔
ویرانی سی ویرانی ہے تنہائی سی تنہائی
پہلے ٹوٹ کے رونے والا اب خاموش تماشائی ہے
راشد ساحل
۔
میں ہوں دل ہے تنہائی ہے
تم بھی ہوتے اچھا ہوتا
فراق گورکھپوری
۔
تنہائی میں کرنی تو ہے اک بات کسی سے
لیکن وہ کسی وقت اکیلا نہیں ہوتا
احمد مشتاق
۔
آج تنہائی نے تھوڑا سا دلاسہ جو دیا
کتنے روٹھے ہوئے ساتھی مجھے یاد آئے ہیں
محسن نقوی
۔
اداسی، شام، تنہائی، کسک، یادوں کی بے چینی
مجھے سب سونپ کر سورج اتر جاتا ہے پانی میں
علینا عترت
۔
دور ہے منزل، راہیں مشکل، عالم ہے تنہائی کا
آج مجھے احساس ہوا ہے اپنی شکستہ پائی کا
نور کنول

😞غم زدہ شاعری Images sSalman - ShareChat - India's own Indian Social  Network

تنہائی پر اشعار

ہم وہ تنہائی پہ لکھے ہوئے اشعار جنہیں
کوئی محفل میں سناتے ہوئے رو دیتا ہے
منظر بھوپالی
۔
اپنے ہونے کا کچھ احساس نہ ہونے سے ہوا
خود سے ملنا مرا اک شخص کے کھونے سے ہوا
مصور سبزواری
۔
اب اس گھر کی آبادی مہمانوں پر ہے
کوئی آ جائے تو وقت گزر جاتا ہے
زہرا نگاہ
۔
یہ سرد رات یہ آوارگی یہ نیند کا بوجھ
ہم اپنے شہر میں ہوتے تو گھر چلے جاتے
امید فاضلی
۔
ایک محفل میں کئی محفلیں ہوتی ہیں شریک
جس کو بھی پاس سے دیکھو گے اکیلا ہوگا
ندا فاضلی
۔
تنہائیاں تمہارا پتہ پوچھتی رہیں
شب بھر تمہاری یاد نے سونے نہیں دیا
نامعلوم
۔
کوئی بھی گھر میں سمجھتا نہ تھا مرے دکھ سکھ
ایک اجنبی کی طرح میں خود اپنے گھر میں تھا
راجیندر منچندا بانی
۔
میں اپنے ساتھ رہتا ہوں ہمیشہ
اکیلا ہوں مگر تنہا نہیں ہوں

میری تنہائی بڑھاتے ہیں چلے جاتے ہیں | Abbas Tabish Poetry | اردو شاعری |  Urdu Shayari | عباس تابش - YouTube

تنہائی پر اشعار

ذرا دیر بیٹھے تھے تنہائی میں
تری یاد آنکھیں دکھانے لگی
عادل منصوری
۔
کچھ تو تنہائی کی راتوں میں سہارا ہوتا
تم نہ ہوتے نہ سہی ذکر تمہارا ہوتا
اختر شیرانی
۔
دل کی تنہائی کو آواز بنا لیتے ہیں
درد جب حد سے گزرتا ہے تو گا لیتے ہیں
شاہ رخ خان
۔
میری تنہائی کو میرا شوق نہ سمجھنا
بہت پیار سے دیا ہے یہ تحفہ کسی نے
مرتضی یکسوئی
۔
دل پریشاں ہے شب و روز کی یک رنگی سے
کل بھی تنہائی تھی اور آج بھی تنہائی ہے
محمد علی
۔
شہر میں کس سے سخن رکھیے کدھر کو چلیے
اتنی تنہائی تو گھر میں بھی ہے گھر کو چلیے
نصیر ترابی
۔
بنا رکھی ہیں دیواروں پہ تصویریں پرندوں کی
وگرنہ ہم تو اپنے گھر کی ویرانی سے مر جائیں
افضل خان
۔
وہ نہیں ہے نہ سہی ترک تمنا نہ کرو
دل اکیلا ہے اسے اور اکیلا نہ کرو
محمود ایاز
۔
میں سوتے سوتے کئی بار چونک چونک پڑا
تمام رات ترے پہلوؤں سے آنچ آئی
ناصر کاظمی

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے
2 کمنٹ
  1. Avatar

    اداسی شام تنہائی کسک یادوں کی بے چینی
    اس شعر کی تخلیق کار علینا عترت ہیں مزمل عالیجاہ نہیں براہ کرم درست فرما لیں

    Reply
  2. Avatar

    اداسی، شام، تنہائی، کسک، یادوں کی بے چینی
    مجھے سب سونپ کر سورج اتر جاتا ہے پانی میں

    یہ شعر محترمہ علینا عطرت رضوی کا بہت مشہور شعر ہے

    Reply

کمنٹ کریں