چائے والی شاعری

چائے, چائے والی شاعری

چائے کے موضوع پر اردو شاعری میں بہت سے شاعروں نے بہت عمدہ شعری تخلیقات کی ہیں۔آئیے ان میں سے چند بہترین اشعار کا انتخاب پڑھتے ہیں۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر جناب احمد رضا راجا کی نظم پڑھیں اور پسند آنے پر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔

لمس کی آنچ پہ جذبوں نے اُبالی چائے!
عشق پِیتا ہے کڑک چاہتوں والی چائے
۔
کیتلی ہجر کی تھی , غم کی بنا لی چائے
وصل کی پی نہ سکے ,ایک پیالی چائے
۔
میرے دالان کا منظر کبھی دیکھو آ کر
۔درد میں ڈوبی ہوئی شام ,سوالی چائے
۔
ہم نے مشروب سبھی مضر ِ صحت ترک کئے
ایک چھوڑی نہ گئی ہم سے یہ سالی , چائے
۔
یہ پہیلی کوئی بُوجھے تو کہ اُس نے کیونکر
اپنے کپ سے مرے کپ میں بھلا ڈالی , چائے
۔
میں یہی سوچ رہا تھا کہ اجازت چاہوں
اُس نے پھر اپنے ملازم سے منگالی چائے
۔
اس سے ملتا ہے محبت کے ملنگوں کو سکوں
دل کے دربار پہ چلتی ہے دھمالی چائے
۔
رنجشیں بھول کے بیٹھیں کہیں مل کر دونوں
اپنے ہاتھوں سے پِلا خیر سگالی ,چائے
۔
عشق بھی رنگ بدل لیتا ہے جان ِ حیا !
ٹھنڈی ہو جائے تو پڑ جاتی ہے کالی, چائے

چائے شاعری لفظ نامہ lafznama tea poetry urdu chaye

ہم سے نفرت کچھ یوں بھی نبھائی گئی
ہمارے سامنے چائے بنا کے اوروں کو پلائی گئی
نامعلوم
۔
چائے میری زندگی میں لازم ہے ایسے
عاشق کو محبوب کا دیدار ہو جیسے
نامعلوم
ندیم بھابھہ
۔
پرتکلف سی مہکتی وہ سہانی چائے
اب کہاں ہم کو میسر ہے تمہاری چائے
نامعلوم
۔
پھول، البم، شاعری، چائے
ذات بکھری پڑی ہے کمرے میں
نامعلوم
۔
ڈھلتی شام، گہرے سائے
بھیگی آنکھیں، میں اور چائے
ذیشان ساجد

دیگر موضوعات پر شاعری پڑھنے کے لئے لفظ نامہ ویب سائٹ کے شاعری سیکشن میں تلاش کریں۔ تصویری شاعری پڑھنے کے لئے نیچے دیے گئے موضوعات پر کلک کریں۔

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں