عجوبہ : دنیا کی سب سے تیز نگاہ

lafznamaweb@gmail.com

, عجوبہ : دنیا کی سب سے تیز نگاہ

ان مخترمہ کا شمار دنیا کے ان چند لوگوں میں ہوتا ہے جن کی بینائی سپر تیز تھی۔ شائد دنیا میں سب سے تیز۔۔
انکی نگاہ اتنی تیز تھی کہ تقریباً پونے دو کلومیٹر ( تقریباً پانچ ہزار دو سو فٹ) دور کھڑے انسان کو نہ صرف دیکھ سکتی تھیں بلکہ شکل بھی پہچان لیتی تھیں۔نظر کی یہ طاقت کسی جوان صحت مند آنکھوں والے انسان کی بینائی سے 20 گنا زیادہ ہے۔
آئیے ان سے ملتے ہیں۔


اس عورت کا نام ویرونیکا شیلڈر تھا۔ 1950 میں جنم لینے والی یہ عورت جرمنی کے شہر سٹوٹ گاٹ کی رہائشی اور سٹوٹ گاٹ یونیورسٹی میں دندان سازی کی طالبہ تھی۔ بچپن اور نوجوانی سے ہی اس عورت کو اپنی نظر کے انتہائی تیز ہونے کا احساس ہونے لگا۔ یہ جب کسی کپڑے کو غور سے دیکھتی تو اس کے اندر دھاگوں کے تانے بانے تک اسے دکھائی دیتے اور جب کسی کاغذ کو غور سے دیکھتی تو اس کے اندر سیلولوز فائبر کے دھاگے اسے باآسانی نظر آ جاتے ۔ اسی کونسیپٹ کو ہالی ووڈ مووی ٹوائلائٹ کے چوتھے پارٹ میں میں دکھایا گیا ہے۔ جب ہیروئن انسان سے ویمپائر بنتی ہے تو اس کے اندر اتنی طاقت آ جاتی ہے کہ وہ جس کپڑے کو دیکھتی ہے اس کے دھاگوں کو باآسانی دیکھ سکتی ہے۔


بہرحال اس نے 1972 میں یونیورسٹی میں اپنی انتہائی تیز نظر کا ثبوت دیا۔ اس عورت نے ایک انتہائی باریک نب والا قلم لیا اور کاغذ کے رگ و ریشوں پر ایک مضمون لکھ دیا۔ کسی عام آدمی کے لیے وہ کاغذ پر لگا ایک دھبہ تھا لیکن محدب عدسے سے دیکھنے پر اسے بآسانی پڑھا جاسکتا تھا۔ یہ اس کی عالیشان بینائی کا اعجاز تھا۔


اس نے یہ بھی بتایا کہ اگر وہ ٹی وی سکرین کو غور سے دیکھیے تو اسےکلر ٹی وی کے تینوں بنیادی رنگ لال، نیلا اور سبز جدا نظر آتے ہیں۔
ویرونیکا شیلڈر کو سپر گرل، ویژن وومن، سپر ہیومن، مائکروسکوپ گرل اور اس طرح کے کئی القاب سے نوازا جاتا رہا۔
یہ سپر ویژن وومن انتہائی مشہور ہونے کے باوجود اک سادہ سی دندان ساز ڈاکٹر کی زندگی گزار کر2013 میں 63 برس کی عمر میں اس جہان فائی سے کوچ کر گئی۔
سائنس آج تک مکمل طور پر نہیں سمجھ پائی کہ آخر ویرونیکا شیلڈر کی شاندار قوت بینائی کی اصل وجہ کیا تھی۔


پہلی تصویر ویرونیکا شیلڈر کی اور دوسری اس کی آنکھ کا کلوز اپ ہے۔ اس کے چمکدار ہلکے نیلاہٹ مائل سبز آئرس پر آپ کیمرا مین اور بیک گراؤنڈ میں درختوں کی شبیہ دیکھ سکتے ہیں جبکہ درمیانی کالا گول حصہ آکامودیٹڈ پیوپل ہے۔

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں