توحید پر اشعار

naat gumbad khizra نعت حق اللہ

توحید ایمان کا سب سے اہم اور بنیادی جزو ہے۔ خداوندِ تعالی کی یکتائی اور یگانگی کی دعویداری اور اعتقاد کی ایمانِ اسلام کی جانب روشناسی کا سبب بنتی ہے۔ اللہ تعالی کی توحید اسے تمام عالم میں ایک تسلیم کرنا ہے۔ یعنی اللہ کی خصوصیات اور صفات اللہ تبارک وتعالی کے سوا اور کسی میں بھی موجود نہیں۔ اس کا برعکس شرک ہے تو ایمان سے دور کرتا ہے۔ اردو شاعری میں توحید کو موضوعِ سخن بناتے ہوئے بہت سے نامور اور مشہور اردو شعراء نے بہترین اشعار تخلیق کیے ہیں۔ آئیے اسی موضوع پر چند عمدہ ترین اشعار کا مطالعہ کرتے ہیں۔

توحید پر شاعری toheed poetry shayari urdu

اسے کو ن دیکھ سکتا کہ یگانہ ہے وہ یکتا
جو دوئی کی بو بھی ہوتی تو کہیں دو چار ہوتا
خواجہ میر درد
۔
راز توحید تو کثرت میں چھپا ہے اے دوست
سیکڑوں جلوے ہیں اک جلوہ نما ہے اے دوست
افقر موہانی
۔
توحید دل میں ہو تو لبوں پر رہے خدا
ہم یوں جیے تو کیا جیے بے دین بے خدا
اطہر شکیل
۔
خودی سے اس طلسم رنگ و بو کو توڑ سکتے ہیں
یہی توحید تھی جس کو نہ تو سمجھا نہ میں سمجھا
علامہ اقبال

تیرا انداز تھا یکتا ورنہ
لوگ کس کس کی پرستش کرتے
مسعود انور شفقی
۔
اور شریعت کی پوچھتا ہے تو یار
وحدہ لا شریک یکتا ہے
شیخ ظہور الدین حاتم
۔
ہے آسمان پر نہ زمیں پر تری مثال
یکتا ہے تو غرض ترا ثانی کہیں نہیں
فضل حسین صابر
۔
مسلماں ہے توحید میں گرم جوش
مگر دل ابھی تک ہے زنار پوش
علامہ اقبال

ہم تو رخصت ہوئے اوروں نے سنبھالی دنیا
پھر نہ کہنا ہوئی توحید سے خالی دنیا
علامہ اقبال
۔
توحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارے
آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا
علامہ اقبال
۔
زباں سے گر کیا توحید کا دعویٰ تو کیا حاصل
بنایا ہے بت پندار کو اپنا خدا تو نے
علامہ اقبال
۔
مگر قادر مطلق اے خدا واحد
اس وقت بھی تو جاگ رہا ہوتا ہے
نسترن احسن فتیحی

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں