ٹو ہاٹ

افسانہ نگار : محمد قمر سلیم

ٹو ہاٹ

’یہ تم بچوں کے ساتھ کس قسم کے سیریل دیکھتی رہتی ہو۔‘ ڈیوڈ نے کہا
’ارے کچھ نہیں وہ لو اسٹوری ہے۔‘ روزینا نے بڑے اطمینان سے کہا
’ہاں، لیکن کتنے گندے سین ہیں اس میں۔‘ ڈیوڈ کے ماتھے پر بل پڑ گئے تھے۔
’ہاں ہیں! آج کل کے بچے تو سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔‘اس نے ترکی بہ ترکی جواب دیا۔
’اس کا مطلب ہم بھی ان کے ساتھ بیٹھ کر وہی سب دیکھیں۔کچھ فاصلے تو رکھنے چاہیے۔‘ ڈیوڈ نے غصے سے کہا۔
’کچھ نہیں ، ہمارے بچے سمجھدار ہیں ۔‘روزینا نے بڑی لا پروائی سے کہا۔
’ہاں مَوڈ ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم اپنی قدروں کو بھول جائیں۔‘اس نے تشویشناک لہجے میںکہا۔
’میں تو تمہارے دقیانوسی خیالات سے پریشان ہوں۔‘روزینا نے چڑھتے ہوئے کہا۔
’ٹھیک ہے تم مَوڈ بنو،میں دقیانوس ہی ٹھیک ہوں۔‘اس کی آواز دھیمی تھی۔
’اچھا یہ بتاؤ تم کب واپس آؤگے۔‘ روزینا نے بات بدلتے ہوئے کہا۔
’تین چار دن تو لگیں گے۔‘وہ کہتا ہوا باہر نکل گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


’موم، میں نے آج نائٹ شو کے ٹکٹ بک کرا دیے ہیں۔‘ایرون نے اپنا لیپ ٹاپ بند کرتے ہوئے کہا۔
’کیا؟ نہیں تمہارے ڈیڈ نہیں ہیں ۔میں نہیں جاؤں گی۔‘
’کیا موم ،اتنی اچھی مووی ہے، چلو نا پلیز۔‘
’کون سی مووی ہے۔‘
’کم ان کانٹیکٹ‘
’نہیں یہ تو اڈلٹ مووی ہے، میں نہیں جاؤں گی۔تمہارے ڈیڈ غصہ کریں گے۔‘
’ارے موم کیا آپ بھی ڈیٖڈکی طرح پرانے خیالوں والی ہورہی ہیں۔اور پھر میں اور رومیلا بھی اب اڈلٹ ہو گئے ہیں۔‘
’چلو نا ممی پلیز، میں بھی تو جا رہی ہوں۔‘ رومیلا بولی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


’ممی ہیروئن کتنی بیوٹی فل تھی، بالکل آپ کی طرح۔‘ رومیلانے اپنی ماں کی خوبصورتی کو نہارتے ہوئے کہا۔وہ بھی اپنے خیالوں میں گم ہوگئی۔ ڈیوڈ تو اس کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نہیں تھکتے ہیں۔وہ سوچ ہی رہی تھی کہ ایرون بولا، ’ہاں ممی کی طرح ہاٹ اور سیکسی بھی تھی۔‘
’واٹ؟‘ اس نے غصے سے کہا اور اپنے کمرے میں چلی گئی۔
ایرون اور رومیلا بھی سونے چلے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


’یو آر سو بیوٹی فل‘وہ اس کے اوپر چڑھا ہوا تھا۔
اس نے اسے ہٹانے کی بہت کوشش کی۔
’اوہ ، نتھنگ از رانگ، آئی کانٹ اسٹاپ می ،اوہ کم آن ، یو آر ٹو ہاٹ، ٹو سیکسی‘ وہ بری طرح سے اس کے بدن کو نوچ رہا تھا ۔اس نے بہت جدو جہدکی لیکن اس کی گرفت ڈھیلی پڑنے لگی اور پھر وہ خاموش ہو گئی۔

شیئر کریں
2 کمنٹ
  1. Avatar

    Daur-e-haazeraa ki akkaasi karti hui dilkash-o-sabaq aamoz tehreer pesh karne ke liye qamar saleem saahab ko dili mubaarakbaad qubul ho.

    Reply
  2. Avatar

    السلام و علیکم محترم معزرت خواہ ہوں کہ وقت پر آپ کو جواب نہ دے سکا۔ افسانے کی پسدیدگی کے لیے دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں

    Reply

کمنٹ کریں