طوفان پر شاعری

آندھی طوفان پر شاعری


طوفان کے موضوع پر اردو کے مشہور شعراء کے کلام سے منتخب کیے گئے عمدہ اور خوبصورت اشعار پڑھنے کے لئے مندرجہ ذیل اشعار کا مطالعہ کیجئے اور پسند آنے پر شیئر بھی کریں:

خود پر کوئی طوفان گزر جانے کے ڈر سے
میں بند ہوں کمرے میں بکھر جانے کے ڈر سے
حسن عزیز

ساحل کے سکوں سے کسے انکار ہے لیکن
طوفان سے لڑنے میں مزا اور ہی کچھ ہے
آل احمد سرور

جس کو طوفاں سے الجھنے کی ہو عادت محسن
ایسی کشتی کو سمندر بھی دعا دیتا ہے

سب اہتمام جانئے اگلی بہار کا
طوفان آئیں ،پھول جھڑیں،آشیاں گریں

۔

تہذیب ہی اس شہر کو مسمار کرے گی
طوفان کے پہرے پہ تعینات سمندر
ذیشان ساجد

طوفان پر شاعری

بڑھ کے طوفان کو آغوش میں لے لے اپنی
ڈوبنے والے ترے ہاتھ سے ساحل تو گیا
عبد الحمید عدم

طوفان کی زد میں تھے خیالوں کے سفینے
میں الٹا سمندر کی طرف بھاگ رہا تھا
آفتاب شمسی

میں غرق ہو رہا تھا کہ طوفان عشق نے
اک موج بے قرار کو ساحل بنا دیا
دل شاہجہاں پوری

دل میں طوفان ہو گیا برپا
تم نے جب مسکرا کے دیکھ لیا
نامعلوم

اٹھتے ہوئے طوفان کا منظر نہیں دیکھا
دیکھو مجھے گر تم نے سمندر نہیں دیکھا
عالم تاب تشنہ

یہ طوفان حوادث اور تلاطم باد و باراں کے
محبت کے سہارے کشتئ دل ہے رواں اب تک
واصف دہلوی

طوفان سمندر کے نہ دریا کے بھنور دیکھ
ساحل کی تمنا ہے تو موجوں کا سفر دیکھ
گہر خیرآبادی

آتا ہے جو طوفاں آنے دے کشتی کا خدا خود حافظ ہے
ممکن ہے کہ اٹھتی لہروں میں بہتا ہوا ساحل آ جائے
بہزاد لکھنوی

سرک اے موج سلامت تو رہ ساحل لے
تجھ کو کیا کام جو کشتی مری طوفان میں ہے
مصحفی غلام ہمدانی

ہر سمت غم ہجر کے طوفان ہے محسن
مت پوچھ کے کتنے پریشان ہے محسن
محسن نقوی

شیئر کریں
صدف اقبال بہار، انڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں۔

کمنٹ کریں