یتیم اور یتیمی پر اشعار

Read Urdu Poetry on the topic of Yateem Urdu Shayari (Yateemi Pe Shayari). You can read famous Urdu Poems about Orphan Urdu Poetry and Orphanage Urdu Poetry Sher o Shayari Whatsapp Status. Best and popular Urdu Ghazals and Nazms can be shared with friends. Urdu Tiktok Status Poetry and Facebook Share Urdu Poetry available.

monochrome photo of man covering his face
Photo by Daniel Reche on <a href="https://www.pexels.com/photo/monochrome-photo-of-man-covering-his-face-1556716/" rel="nofollow">Pexels.com</a>

یتیمی زندگی کی ایک ایسی اٹل حقیقیت ہے جس جو عموما سبھی کو دیکھنا ہوتی ہے۔ والدین کا سایہ جب سر سے اتھ جاتا ہے تو زندگی نہایت تنہا اور بے یار و مددگار محسوس ہونے لگتی ہے۔ اردو کے مختلف بہترین شعراء نے یتیمی کے موضوع پر بہترین اشعار تخلیق کیے ہیں۔ ان میں چند عمدہ اشعار کا انتخاب پڑھیے:

دین و مذہب بجا سہی لیکن
رونے والا یتیم کس کا ہے
احسان جعفری
۔
بھوکے پیاسے مفلس اور یتیم ہیں جو
نظر عنایت ان پر بھی کر دے مولا
سلیم رضا ریوا
۔
بچا کے لائیں کسی بھی یتیم بچے کو
اور اس کے ہاتھ سے تخلیق کائنات کریں
فرحت احساس
۔
ہمارے بعد کوئی سر پرست مل نہ سکا
یتیم خانے میں رکھا گیا محبت کو
حسیب الحسن
۔
یتیم میری پڑھائی تھی میرے کھیل یتیم
یتیم میری مسرت تھی میرا غم بھی یتیم
فراق گورکھپوری

یتیم اور یتیمی پر اشعار

فیضؔ یتیم و بیکس سے یہ پوچھو گے
ماں کے آنچل کا ہوتا ہے کونا کیا
فیض الامین فیض
۔
یتیم پالتی ہے بہن کس مشقت سے
ہے دکھ کی بات کہ امداد بھائی دیتا نہیں
رشید حسرت
۔
حرف سخن دے ایسا کہ در یتیم ہو
دے تمکنت زبان میں لہجے میں شان دے
اقبال حیدری
۔
شریف زادوں کی بے جا خطاؤں سے ملنے
یتیم خانوں کے بچوں سے ملنے جایا کرو
رمیش کنول
۔
کہیں پہ مرتے ہیں بھوک سے کچھ یتیم بچے
کہیں پہ کاسے ہیں سائلوں کے بھرے مسلسل
انعمتا علی

یتیم اور یتیمی پر شعر و شاعری

بھوکے یتیم لوریاں ہی سن کے سو گئے
آنکھوں میں کیوں نہ اشک سجا کر غزل کہوں
صفیہ راگ علوی
۔
یتیم لگنے لگا عشق میرا مجھ کو خود
میں رو پڑا ہوں نظر سے تری اترتے ہوئے
شیواوم مشرا انور
۔
یتیم بچے بلکتے ہیں گودیوں کے لیے
غریب شہر ترستے ہیں روٹیوں کے لیے
وامق جونپوری
۔
تم اہل خانہ رہے اور میں یتیم ہوا
تمہارا درد بڑا ہے یا میرا غم بولو
زبیر علی تابش
۔
یتیم بچوں کو پالنے کا ثواب مانگا
خدا سے اپنی مصیبتوں کا حساب مانگا
نثار ناسک

شیئر کریں
مدیر
مصنف: مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

کمنٹ کریں